مجاہدین غزہ نے مزاحمت کی تاریخ رقم کر دی، سعدیہ رحمن
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
فیصل آباد(جسارت نیوز)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ضلعی ناظمہ سعدیہ رحمن،نائب ناظمہ سعدیہ عبدالخالق،میمونہ لطیف اور جے آئی یوتھ کی صدر فریحہ کاشف نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ معاہدے کو حماس کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجاہدین غزہ نے مزاحمت کی تاریخ رقم کر دی، وہ وقت دور نہیں جب مسجد اقصیٰ صہیونی قبضے سے آزاد ہو گی، غزہ سیز فائر معاہدہ پوری اُمت مسلمہ کی فتح ہے، غزہ میں 15 ماہ سے جاری اسرائیلی سفاکیت اور بمباری کے خاتمے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حماس اور مظلوم اہل غزہ نے اسرائیل کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، اسرائیل اور امریکا حماس کی جدوجہد اور اہل فلسطین کی ہمت اور جرأت کے آگے ڈھیر ہو گئے اور جنگ بندی معاہدے پر مجبور ہوئے، ایمان اور تقویٰ نے دنیا کی سپر پاور کہلانے والی طاقتوں کو جھکنے پر مجبور کر دیا، غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کا معاہدہ فلسطینی عوام کی عظمت اور غزہ میں مزاحمت کے بے مثال جذبے کا غماز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل غزہ کی قربانیوں سے پوری دنیا بیدار ہوئی، اسرائیل کو شدید ہزیمت اُٹھانا پڑی، تاریخ نے ثابت کیا اسرائیل انسانیت کا قاتل ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاک بحریہ کی حکمت کے باعث بھارتی طیارہ بردار جہاز بحیرہ عرب سے واپس جانے پر مجبور
بھارتی بحریہ کا طیارہ بردار جہاز کروار نیول بیس کے قریب(تصویر سوشل میڈیا)۔پاک بحریہ کی حکمت عملی کی وجہ سے بھارتی طیارہ بردار جہاز وکرانت جنوبی بھارتی ریاست کرناٹک میں واقع کروار نیول بیس واپس جانے پر مجبور ہوا۔
بھارتی طیارہ بردار جہاز وکرانت کھلے سمندر میں چند روز رہنے کے بعد واپس کروار بندرگاہ چلا گیا۔
بھارت نے طیارہ بردار جہاز وکرانت کو حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر بحیرہ عرب میں تعینات کیا تھا۔
بھارت نے جہاز کو 23 اپریل کو شمالی بحیرہ عرب میں پاکستانی سمندری حدود کے قریب تعینات کیا تھا۔
تاہم پاک بحریہ کی مسلسل پٹرولنگ کے باعث بھارتی بحریہ نے طیارہ بردار جہاز وکرانت کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا۔