مرحوم جسٹس وقار احمد و دیگر کی درخواستوں پر اعتراضات پرسماعت آج ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
اسلا م آباد(صباح نیوز) عدالت عظمیٰ میں سابق مرحوم چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ، خیبر پختونخوا بار کونسل کے وائس چیئرمین اور سندھ بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین اور دیگر کی جانب سے عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان، عدالت عظمیٰ کے برطرف جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور عدالت عظمیٰ کے ریٹائرڈ جسٹس قاضی محمد امین احمد کی عدالت عظمیٰ میں بطور جج تعیناتی کیخلاف دائر درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر سماعت آج ہوگی۔ عدالت عظمیٰ پاکستان کے آئینی بینچ کے رکن جسٹس جمال خان مندوخیل اپنے چیمبر میں دن 2بجے سماعت کریں گے۔ درخواستوں میں وفاق پاکستان اوردیگر کو سیکرٹری قانون وپارلیمانی امور کے توسط فریق بنایا گیا ہے۔ درخواستیں 2020ء میں دائر کی گئی تھیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عدالت عظمی
پڑھیں:
5 اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کیس؛ عمران خان کی بہنوں کی ضمانت میں توسیع
اسلام آباد:5 اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کیس میں عمران خان کی بہنوں کی ضمانت میں توسیع کردی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف 5 اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات کی سماعت جج ارشد جاوید کی رخصت پر ہونے کی وجہ سے ملتوی کردی گئی۔
عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں آج تک کی توسیع کررکھی تھی، تاہم دونوں آج عدالت میں پیش نہیں ہوئیں اور وکیل کے ذریعے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی، جس پر عدالت نے ضمانت میں 17 مئی تک توسیع کردی۔
علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے درخواست میں استدعا کی کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنی ہے۔