چھوٹی جھوک شریف میں واردات کیخلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام کے قریب گاؤں جام سمعوں کے علاقے چھوٹی جھوک شریف میں ہونے والی واردات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے محمد ہارون عرف پپو شریف ودیگر کا کہنا تھا کہ کچھ روز قبل چھوٹی جھوک شریف میں لوٹ مار کی واردات ہوئی تھی جس میں نامعلوم افراد نے درگاہ پر چڑھائی کرکے درگاہ کے گدی نشین فقیر محمد ہارون عرف پپو فقیر سے لوٹ مار کے دوران 12 لاکھ روپے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے جسکی ایف آئی آر درج کی گئی تھی، جبکہ اس وقت درگاہ کے گدی نشین کے ہمراہ انکا ڈرائیور بابو عرف راجہ بھرانی موجود تھا جو خوفزدہ ہو کر دل کا دورہ پڑ نے سے انتقال کر گیا۔ہم مطالبہ کرتے ہیں واقعے کی صاف شفاف انکوائری کرائی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جیکب آباد میں سیپکو کی بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج
جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں سیپکو کی موسم سرما میں غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ جاری ،مختلف فیڈرس کی ساری رات بجلی بند کرکے اگلے دن صبح بحال کی جاتی ہے دس دس گھنٹے مسلسل بجلی کی بندش کی شکایات کوئی پوچھنے والا نہیں ، بجلی کا طویل بریک ڈائون معمول بن گیا۔ جیکب آباد میں سیپکو کی جانب سے موسم سرما میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہیں ہوا ہے شہر کے مختلف فیڈرز پر روز رات کو بجلی بندکرکے اگلے دن صبح بحال کی جاتی ہے ساری رات شہر تاریکی میں ڈوبا رہتا ہے اور عوام بجلی سے محروم ہوتے ہیں،متعدد فیڈرز پر دس دس گھنٹے مسلسل بجلی بند کئے جانے کی بھی شکایات ہیں سٹی ٹو فیڈرپر چار گھنٹے بجلی بند کرکے صرف ایک گھنٹے بجلی دی جا رہی ہے جبکہ ایکسپریس فیڈر گزشتہ شب دو بجے بند کیا گیا جو اگلے دن 12بجے بحال ہوا اسی طرح سٹی ون فیڈرپر مقررہ وقت پر بجلی بند کرکے تاخیر سے بجلی فراہم کی جارہی ہے شہریوں کو کہنا ہے کہ سیپکو نے بغیرکسی جواز سے جیکب آباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بڑھا دی گئی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں سیپکو عملے کی من مانی کی وجہ سے شہری پریشان ہیں انکا کہنا ہے اتنی بجلی فراہم نہیںکی جارہی جتنا بل بھیجا جارہا ہے وزیر پانی و بجلی ،نیپرا اور چیف سیپکو اسکا نوٹس لیں۔