Jasarat News:
2025-01-20@06:57:06 GMT

سعودی عرب‘ دہشت گردی میں ملوث مقامی شہری کو سزائے موت

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

ریاض(صباح نیوز) سعودی عرب میں دہشت گردی میں ملوث مقامی شہری کی سزائے موت پر عمل درآمد کر دیا گیا۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث مقامی شہری عبداللہ بن احمد آل سلیم کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے مشرقی ریجن میں دہشت گرد گروہ سے تعلق رکھنے پر سعودی شہری کو گرفتار کیا۔ ملزم نے بیرون ملک سے دھماکا خیز مواد تیار اورآتشی اسلحہ استعمال کرنے کی باقاعدہ تربیت حاصل کی۔ مملکت واپسی کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے لیے دھماکا خیز مواد تیار کرنے اور دہشت گردوں کے لیے فنڈ جمع کرنے میں مصروف تھا۔ عدالت نے جرائم ثابت ہونے پر سزائے موت کے احکامات صادر کیے، جسے اپیل کورٹ نے بھی بحال رکھا۔ بعدازاں ایوان شاہی سے بھی سزائے موت کی توثیق ہونے پر وزارت داخلہ نے گزشتہ روز اس پر عمل درآمد کردیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سزائے موت

پڑھیں:

امریکی وزیرخارجہ پر اسرائیلی مظالم میں ملوث ہونے کا الزام

واشنگٹن: امریکا کے وزیرِخارجہ انتھونی بلنکن پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر جو انسانیت سوز مظالم ڈھائے ہیں اُن میں اُنہوں نے بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

جمعہ کو انتھونی بلنکن کی پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں نے غزہ کی صورتِ حال کے حوالے سے شدید احتجاج کیا۔ ایک صحافی کو بریفنگ سے بزور نکال باہر کیا گیا۔ احتجاج کرنے والے صحافی کا کہنا تھا کہ انتھونی بلنکن کو ایسا عفریت قرار دیا جاسکتا ہے جو جنگ کا خواہش مند تھا۔ بلنکن نے اسرائیل کی بھرپور مدد کی۔ اسرائیل کو اُن کی رضامندی سے ہتھیار فراہم کیے جاتے رہے اور یہ ہتھیار فلسطینی بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کے قتلِ عام میں استعمال کیے گئے۔

بائیڈن انتظامیہ پر بھی اسرائیل کی معاونت اور غزہ میں قتلِ عام کو بڑھاوا دینے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔ جو بائیڈن کا عہدِ صدارت 20 جنوری کو ختم ہو رہا ہے جب نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ حلف اٹھائیں گے۔ امریکا اور یورپ کے بہت سے میڈیا آؤٹ لیٹ غزہ کے نہتے فلسطینیوں کے لیے کوئی کردار ادا نہ کرنے پر صدر بائیڈن کو موردِ الزام ٹھہراتے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • 26 نومبر احتجاج: بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
  • ژوبپاک افغان بارڈر رپ دراندازی کی کوشش ناکام،فورسز سے مقابلے میں 5 دہشتگرد ہلاک
  • ژوب، افغانستان سے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام ، 5خارجی ہلاک
  • حکومت اور ادارے دہشت گردی کو دوام دے رہے ہیں،سراج الحق
  • دہشت گردی اور پاکستان
  • امریکی وزیرخارجہ پر اسرائیلی مظالم میں ملوث ہونے کا الزام
  • وائٹ ہاؤس پر حملہ؛ بھارتی دہشت گرد کو سزا سنادی گئی
  • شہری پر تشدد، اغواء اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد؛ خود کو سعودی کمپنیوں کا نمائندہ ظاہر کرکے ویزا فراڈ میں ملوث 3ملزمان گرفتار