ٹنڈوجام ،بازار رہائشی علاقے سیوریج کے پانی ڈوب گئے
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام کے گلیاں بازار تیسرے دن بھی سیوریج کے گندے پانی میں ڈوبے رہے تجارتی مارکیٹیں بند تاجر احتجاج کرنے صوبائی وزیر کے فارم ہاوس جا پہنچے میونسپل کارپورپشن کے خلاف بھی عوام کا احتجاج عوام پریشان گندے پانی کی وجہ سے بدبو پھیلانے لگی ۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام رستم شہید روڑ عبدالستار ایدھی چوک کمار محلہ پاکستان چوک شاہی بازار اسٹیشن روڑ ایم ٹی ایم روڑ تالپور کاکالونی سمیت دیگر علاقے اور تجارتی مارکیٹیں تین دن سے ٹنڈوجام کی مین سیوریج لائن بیٹھ جانے کی وجہ سے گندے پانی میں ڈوبی ہوئیں ہیں اور میونسپل کارپورشن کا عملہ ابھی تک اسے تیار نہیں کر سکا ہے جس کی وجہ سے عوام اور تاجر برادری بڑی مشکلات کا شکار ہے انجمن تاجران برادری کے رہنما انورالحق وڑائچ کی قیادت میں آج تاجروں کا ایک وفد صوبائی سنیئر وزیر شرجیل انعام میمن کے فارم ہاوس پر ان سے ملاقات کرکے انھیں اس مسلے سے آگاہ کرنے کے لیے پہنچی تو انوار الحق کے مطابق ان کی آمد پر روارل ہاوس کا مرکزی دروازہ جو ہر وقت کھولا رہتا ہے اسے بند کر دیا اور ان سے ہاوس کے اندر سے کوئی ملاقات کرنے کے لیے نہیں پہنچا ان کے مطابق راول ہاوس میں ہر اتوار کو عوامی مسلے جاننے کے لیے ملاقات کی جاتی ہے لیکن آج ان پر یہ دروازہ بند ہے اور وہ یہاں پر ہی اپنا احتجاج ریکارڑ کرارہے اور صوبائی وزیر اور حلقے کے ایم پی اے سے درخواست کر رہے ہیں وہ ٹنڈوجام کی عوام کے مسلے حل کرنے پر خصوصی توجہ دیں اور بوسیدہ اور ناکار ہ سیوریج لائن کی جگہ نئی لائن ڈالنے کے لئے احکامات جاری کریں دوسری جانب میرکانی کالونی کے رہاشیوں نے بھی میڈیا سنٹر کے باہر مظاہرہ کیا اور کہا کہ بلدیہ کی ناہل کی وجہ سے پورا علاقہ پریشان ہے اگر وہ عوامی مسائل حل نہیں کر سکتے تو پھر مستفی ہو کر عوام پر رحم کریں تاکہ عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے نئے نمائندے منتخب کر لے علاوہ ازیں سیوریج کے پانی کی وجہ والدین کے لیے بچوں کا اسکول بھیجنا مسلہ بن گئے ہے جب کہ اسکول کے میں دروازے پر سیوریج کا گندہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ بچے اسکول آنے سے قاصر ہیں جب کہ اسٹاف کو اس گندے پانی سے گزر کر اپنی ڈیوٹی پر اسکول مٰیں پہنچنا پڑ رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گندے پانی کی وجہ سے کے لیے
پڑھیں:
کرپشن فری بیانیہ والی پی ٹی آئی حکومت نے رشوت کا بازار گرم کیا ہوا ہے، رہنما مسلم لیگ(ن)
نوشہرہ:پاکستان مسلم لیگ(ن) خیبر پختونخوا کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن فری بیانیہ والی پی ٹی آئی حکومت نے وزارتوں، پوسٹنگ اور ٹرانسفرز پر رشوت کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیارولی نے تحصیل بار پبی اور نوشہرہ بار کی نو منتخب کابینہ کو مبارک باد دی اور اس موقع پر دونوں بارز کی کابینہ نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بارز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
اختیار ولی خان نے نو منتخب کابینہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اور وزیر قانون کو خصوصی طور پر تحصیل پبی اور نوشہرہ بارکے مسائل سے آگاہ کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی انتھک محنت اور اتحادی حکومت کی کوششوں سے ملک ڈیفالٹ سے ترقی کی طرف گامزن ہوا ہے، اس سے پہلے بھی سابقہ وزیراعظم نواز شریف نے آئی ایم ایف کو خیرباد کہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو اپنی سمت درست کرنی ہیں، اگر پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، لوگوں کی ریڈ لائن شخصیات ہوتی ہیں مگر ہماری ریڈ لائن پاکستان اور اس کا آئین ہے۔
اختیار ولی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ہمیشہ جھوٹا بیانیہ گھڑا ہے، جس کا جیتا جاگتا ثبوت بلین ٹری، 50 لاکھ گھر، ڈیمز اور ایک کروڑ نوکریاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن فری بیانیہ دینے والی تحریک انصاف کی حکومت نے وزارتوں، پوسٹنگ اور ٹرانسفرز پر رشوت کا بازار گرم کیا ہوا ہے، ڈیفالٹ سے ملک ٹوٹ جاتے ہیں مگر تحریک انصاف نے ڈیفالٹ کا بیانیہ ہر منہ زد عام کیا لہٰذا ان کا کڑا احتساب ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی بھر پور کوشش ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کریں۔
وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے اطلاعات و خیبر پختونخواہ امور اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا کے غیور عوام نے اس ملک کی بقا کے لیے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں مگر نوجوان طبقے کے جذباتی فیصلوں نے خیبر پختو نخواہ کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 12 سالہ انقلابی دورکے باوجود خیبر پختونخوا بنیادی سہولیات جیسا کہ تعلیم اور صحت میں پسماندہ ہیں، یونیورسٹیاں بند ہو رہی ہیں، کے پی میں قانون کی عمل داری کمزور تر ہے، کرپشن کے خلاف اواز اٹھانے والوں کے اپنے وزیر بک رہے ہیں تبدیلی سرکار نے ملک کو ڈیفالٹ پر پہنچا دیاتھا۔