گھارو(نمائندہ جسارت) ٹھٹھہ شاہ بندر یوسی گونگانی کے گائوں کا ڈبل منزلہ اسکول زبوں حالی کا شکار بچے خوف کے عالم میں اپنی تعلیم جاری رکھنے پر مجبور زبوں حالی کے سبب کسی وقت بھی حادثہ رونما ہونے کا اندیشے کے پیشِ نظر کسی بھی جانی نقصان ہونے کا خطرہ بنا رہتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تعلقہ شاہ بندر کی یوسی گونگانی کے گاؤں محمد یوسف جمالی ماچکی نالے کا ڈبل منزلہ پرائمری اسکول جو 1976 ء میں ریاست ہائے متحدہ امریکا اور حکومت پاکستان نے قائم کیا تھا اس وقت اسکول کی بلڈنگ مکمل طور پر زبوں حالی کا شکار ہوچکی ہے اور اسکول میں پڑھنے والے بچے اور اسٹاف خوف و ہراس میں رہنے پر مجبور ہیں کیونکہ اسکول کی بلڈنگ کسی وقت بھی گرسکتی ہے اس سلسلے میں مقامی افراد جن میں عبد القادر جمالی فیض محمد جمالی و دیگر شامل ہیں نے کہا کہ ہم نے اسکول کی خستہ حال بلڈنگ کے بارے میں بارہا محکمہ تعلیم کے افسران بالا کو رائٹنگ میں لکھ کر بھی دیا ہے جبکہ اسکول میں کئی سو بچے بھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں جنہیں ہر وقت جانی نقصان کا خطرہ رہتا ہے افسوس کے ضلعی انتظامیہ نے اسکا بھی کوئی نوٹس نہیں۔ انہوں نے صوبائی وزیر تعلیم اور دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول کی عمارت کو نئے سرے سے تعمیر کرایا جائے تاکہ گاؤں کے بچے تعلیم جیسے زیور سے محروم نا رہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: زبوں حالی اسکول کی

پڑھیں:

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی ہیلتھ اینڈ فٹنس گالا کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کررہے ہیں

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی ہیلتھ اینڈ فٹنس گالا کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کررہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اقراء یونیورسٹی میں ڈگریوں کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
  • نصاب تعلیم کودور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا، یوسف گیلانی
  • نظامِ تعلیم
  • جی ایف سی فین کے ڈسٹری بیوٹر حنیف میمن کی جانب سے محمد شاہد مغل کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں حاجی عبدالرزاق ، یوسف لاکھانی، مجاہد شبیر و دیگر شریک ہیں
  • نصاب تعلیم کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے،چیئرمین سینیٹ
  • جسمانی و ذہنی صحت کسی بھی قوم کی ترقی کا بنیادی ستون ہے، چیئرمین سینٹ
  • گھارو میں ڈاکو راج موٹر سائیکل چھین لی گئی
  • اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی ہیلتھ اینڈ فٹنس گالا کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کررہے ہیں
  • ناشتے کے بغیر اسکول جانے والے بچے غذائی قلت اور کمزوری کا شکار ہوجاتے ہیں، طبی ماہرین