Juraat:
2025-01-20@06:48:15 GMT

سندھ بلڈنگ ،اورنگ زیب کی سرپرستوں کے نام پر وصولیاں

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

سندھ بلڈنگ ،اورنگ زیب کی سرپرستوں کے نام پر وصولیاں

طاقتور افسر کی نگرانی میں قائم سسٹم کے آگے تحقیقاتی ادارے بھی ناکام نظر آتے ہیںاورنگزیب نے سرپرستوں کے نام پر بھی وصولیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب نے طویل عرصے سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے عدالتی احکامات کے بر خلاف بلند عمارتیں تعمیر کروا دی ہیں۔ طاقتور خفیہ افسر نے انکوائری نہ ہونے کی گارنٹی بھی دے رکھی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بغیر نقشوں اور منظوری کے بننے والی بالائی منزلوں کو منہدم کر دیا گیا تھا۔مگر موصوف نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے فی پلاٹ لاکھوں روپے بٹور کر ان عمارتوں کو ازسرنو تعمیر کراناشروع کر دیا ہے، اس وقت بھی ناظم آباد نمبر 2پلاٹ نمبر A 3/29اور G2/1پر بالائی منزلوں کی تعمیرات جاری ہیں۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

کبریٰ خان نے فروری میں شادی کی تصدیق کردی

پاکستان کی مشہور اداکارہ کبریٰ خان نے حال ہی میں آئندہ ماہ اپنی شادی کی خبروں کی تصدیق کی ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے ایوارڈ شو کے دوران، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، کبریٰ خان نے شادی کے بارے میں افواہوں پر بات کی۔

جب ان سے ان کے قریبی دوست گوہر رشید کی غیر موجودگی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ انہیں معلوم نہیں کہ وہ کیوں نہیں آئے، لیکن انہیں تقریب میں موجود ہونا چاہیے تھا۔

جب اداکارہ سے فروری میں شادی سے متعلق پوچھا گیا، کبریٰ خان نے اشاروں میں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جی ہاں، وہ بظاہر فروری میں شادی کرنے والی ہیں۔

یاد رہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کے درمیان رومانوی تعلقات اور شادی کی افواہیں گزشتہ سال سے گردش میں تھیں، جن کی اب تصدیق ہو چکی ہے۔

رپورٹس کے مطابق، یہ جوڑا 22 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھے گا، اور ان کی شادی کی تقریبات کراچی میں منعقد ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • کبریٰ خان نے فروری میں شادی کی تصدیق کردی
  • حیدرآباد،ارسا ایکٹ کیخلاف عوامی تحریک سراپا احتجاج
  • بائیولوجیکل اور زہریلے ہتھیاروں کی تیاری و استعمال پر سخت سزاؤں کا فیصلہ
  • وفاق قیام پاکستان سے سندھ میں لوٹ مار کررہا ہے،قادر مگسی
  • ملزمان اے ٹی ایم کارڈ کو کیسے استعمال کرتے ہیں؟
  • مدینہ کی ریاست میں کیا ایسا ہوتا ہے اپنے اختیار کا استعمال کرتے ہوئے فائدہ لیں؟،جاوید لطیف
  • سندھ بلڈنگ ناجائز تعمیرات کی روک تھام میں مکمل ناکام
  • کراچی، پولیس ٹریننگ سینٹر میں سب انسپکٹر دوڑ لگاتے ہوئے گر کر جاں بحق
  • 190 ملین پاؤنڈ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ ہے: وزیر اطلاعات