Juraat:
2025-04-13@19:37:07 GMT

عارف بلڈرز کی متعدد اسکیمیں منسوخ کر دی گئیں

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

عارف بلڈرز کی متعدد اسکیمیں منسوخ کر دی گئیں

(رپورٹ :ابراہیم انڑ) ادارہ ترقیات حیدرآباد نے عارف بلڈرز کی متعدد اسکیم کی این او سیز منسوخ کردیں، زمین کی تصدیق، متعلقہ محکموں کی این او سیز کی عدم موجودگی سمیت دیگر الزامات میں این او سیز معطل کی گئیں، بدنام زمانہ بلڈر عارف میمن لے دے کر جان چھڑانے کی کوششوں میں مصروف، تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات حیدرآباد نے عارف بلڈرز کی چھ سے زائد اسکیموں کی این او سیز منسوخ کردی ہیں، اطلاعات کے مطابق اسکیموں کو محکمہ ریونیو سے زمین کی تصدیق نہ ہونے ، اسپانسرشپ کاغذات نہ ہونے ، ترقیاتی کاموں کی عدم فراہمی، متعلقہ اداروں کی این او سیز نہ ہونے ، ای ڈی سی کی مد میں کروڑوں روپے کے واجبات سمیت دیگر الزامات کے تحت منسوخ کیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق بدنام زمانہ بلڈر عارف میمن، ڈائریکٹر جنرل اسحق کھوڑو کو لے دے کر جان چھڑانے کی کوشش کر رہے ہیں، واضح رہے کہ عارف میمن کو رفاہی و سرکاری پلاٹس پر قبضوں، غیرقانونی تعمیرات سمیت الاٹیز کے اربوں روپے ڈکارنے کے سنگین الزامات کا سامنا ہے ۔اس کے باوجود سسٹم کا حصہ ہونے کے باعث عارف میمن کے خلاف کو ئی کارروائی کی جاتی ہے نہ گرفتاری عمل میں لائی جاتی ہے۔ عارف میمن کے مختلف پراجیکٹس کی این او سی منسوخ ہونے سے الاٹیز کے اربوںر وپے ڈوبنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: کی این او سیز

پڑھیں:

کراچی: مختلف واقعات میں نو عمر لڑکے سمیت تین افراد جاں بحق

کراچی میں پیش آنے والے مختلف ٹریفک حادثات میں نوعمر لڑکے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملیر لنک روڈ کے قریب تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ کے ساتھ لگے ہوئے درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا جبکہ حادثے میں کار بری طرح سے تباہ ہوگئی۔ متوفی کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے فاطمہ بقائی اسپتال ٹول پلازہ پہنچائی۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 18 سالہ احمد کے نام سے کی گئی جبکہ شدید زخمی 25 سالہ شیر محمد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہونے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔تاہم، پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

قائد آباد مرغی خانہ پل کے قریب ٹریفک حادثے میں نوعمر لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 14 سالہ ریحان کے نام سے کی گئی جو کہ راہگیر تھا جبکہ حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا تھا۔

دریں اثنا بھینس کالونی موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لائی گئی۔

چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 18 سالہ عامر کے نام سے کی گئی جسے نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماری تھی۔تاہم، پولیس ٹریفک حادثات کی مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • 600 مہمانوں کے کھانے پر تنازع، دلہا نے شادی منسوخ کر دی
  • سابق صدر مملکت عارف علوی کا مذاکرات کی حمایت کا اعلان
  • سابق صدر مملکت بھی مذاکرات کے حامی، بڑا بیان آگیا
  • قصور میں دو نامزد سمیت چالیس نامعلوم قادیانیوں کے خلاف مقدمہ
  • سابق صدر عارف علوی نے بھی مذاکرات کی حمایت کردی
  • کراچی: مختلف واقعات میں نو عمر لڑکے سمیت تین افراد جاں بحق
  • بیٹی کی شادی سے 10 دن قبل خاتون اپنے ہونے والے داماد کیساتھ بھاگ گئیں
  • کراچی: غیر ملکی پرواز کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد منسوخ، مسافروں کی شدید ہنگامہ آرائی
  • کراچی سے دوحہ جانے والی قطر ایئر ویز کی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کے بعد منسوخ
  • مذاکرات میں امریکا کی نیت اور عزم کا جائزہ لیں گے، ایران