ٹرمپ کی ریلی سے ایلون مسک کا بھی مختصر خطاب
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
واشنگٹن:
امریکی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے واشنگٹن ڈی سی میں نو منتخب صدر ٹرمپ کی ریلی سے مختصر خطاب کیا۔
ٹرمپ نے ایلون مسک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے راکٹ کی کامیاب لینڈنگ کے بعد اب یہ ضروری ہے کہ ذہین افراد کا تحفظ کیا جائے اور مسک ایک اچھے شخص ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ مسک کو ایک مشاورتی ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے جو محکمہ حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔
ٹرمپ نے اس موقع پر حاضرین سے کہا کہ وہ ہجوم میں ایلون مسک کو تلاش کرنے میں میری مدد کریں جنہیں نئی ٹیم کی قیادت کا ذمہ دیا گیا ہے، وہ کہاں ہیں؟ یہاں آؤ ایلون۔
ایلون مسک اپنے بچے کے ہمراہ اسٹیج پر پہنچے جہاں ٹرمپ نے انہیں خوش آمدید کہا۔
اپنے خطاب میں ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ہم بہت اچھے کام کرنے جا رہے ہیں، ہم بہت سی تبدیلیاں کرنے کے منتظر ہیں۔
ایلن مسک نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت جو سب سے اہم بات ہے وہ یہ ہے کہ تبدیلیوں کو مستحکم کیا جائے اور امریکا کو ہمیشہ کے لیے مضبوط بنانے کی بنیاد رکھی جائے۔
مسک نے اپنے مختصر خطاب کے بعد ٹرمپ سے ساتھ ہاتھ ملایا اور اسٹیج سے اتر گئے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جوبائیڈن کا خفیہ ہتھیار کون ہے؟ گھر کے بھیدی نے بتادیا
امریکی صدر جوبائیڈن تین روز بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے اور ڈونلڈ ٹرمپ نئے صدر کا حلف اُٹھائیں گے۔
اس سے قبل کہامریکا میں انتقالِ اقتدار کا عمل مکمل ہو۔ جوبائیڈن اور ان کی کابینہ کے وزرا اپنے اپنے محکموں سے الوداعی خطاب کر رہے ہیں۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو صدر جوبائیڈن کا معتمد ساتھی سمجھا جاتا ہے۔ سیاسی رفیق کے ساتھ ساتھ ان دونوں کے درمیان اعتماد اور دوستی کا رشتہ بھی ہے۔
مسلح افواج کی جانب سے الوداعیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے صدر جوبائیڈن کے بارے میں ایک انکشاف بھی کیا۔
اپنے خطاب میں وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے جوبائیڈن کے اس عمر میں بھی متحرک اور سرگرم ہونے کا زکر کرتے ہوئے بتایا کہ محترم صدر کا خفیہ ہتھیار دراصل ان کی اہلیہ اور موجودہ خاتون اوّل جل بائیڈن ہیں۔
وزیر دفاع کے اس بیان پر ہال تالیوں سے گونج اُٹھا اور جوبائیڈن بھی زیر لب مسکراتے رہے۔