واشنگٹن:

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے سے پہلے واشنگٹن میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جو بائیڈن کے تمام ایگزیکٹو آرڈرز کو منسوخ کر دیں گے۔

انہوں نے ٹک ٹاک کو بحال کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ مجھے یہ ایپ پسند ہے ۔ اسکے پچاس فیصد شیئر امریکہ کو ملنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن میں بڑی مشکل سے کامیابی حاصل کی ہے، امریکہ کو ایک بار پھر عظیم بنانے جارہے ہیں۔ملک کو بدنام اسٹیبلشمنٹ سے نجات دلائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی سرحدوں کو محفوظ بنائیں گے اور دراندازی روکیں گے۔

میرے صدارت سنبھا لنے سے پہلے ہی تبدیلیاں آرہی ہیں، ہم تاریخی رفتار اور طاقت سے کام کریں گے۔

غزہ میں جنگ بندی مشرق وسطیٰ میں امن کےلئے ایک اہم قدم ہے ۔ ایران کے پاس اب حماس کی مدد کے لئے پیسہ نہیں ہے۔ اس موقع پر ایلون مسک نے بھی خطاب کیا۔  

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنی صدارت کے پہلے دن نو منتخب صدر متعدد ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ کچھ رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ امیگریشن سمیت دیگر امور پر درجنوں احکامات پر دستخط کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ کا ہر بنیاد پرست اور احمقانہ انتظامی حکم میرے عہدے کا حلف اٹھانے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی منسوخ کر دیا جائے گا۔'

نو منتخب صدر نے کہا کہ آپ کو کل ٹیلی ویژن دیکھنے میں بہت مزہ آئے گا۔

یہاں کچھ اقدامات ہیں جو انہوں نے بیان کیے ہیں جو وہ ایگزیکٹو احکامات کے ذریعہ کریں گے۔

ان احکامات میں امریکی تاریخ کا سب سے بڑا جلاوطنی پروگرام شروع کرنا، ماحولیاتی قوانین میں کمی کا اعلان، مصنوعی ذہانت (اے آئی) میں اضافے کا فیصلہ شامل ہے۔

نو منتخبت صدر ممکنہ طور پر حلف اٹھاتے ہی ڈوگے نامی نیا محکمہ بنانے کا اعلان بھی کریں گے، اس کے علاوہ سابق صدور کے قتل سے متعلق ریکارڈ کی فراہمی کی ہدایات بھی دیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ فوج کو عظیم "آئرن ڈوم" میزائل بطور دفاعی ڈھال بنانے کی ہدایت کریں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کریں گے کہا کہ

پڑھیں:

چین نے امریکی اشیاء پرڈیوٹی 125فیصد تک بڑھادی،ٹیسلاکاروں کے آرڈر منسوخ

بیجنگ ( نیوز ڈیسک) چین نے امریکی ٹیرف میں حالیہ اضافے کے بعد آج 12 اپریل سے امریکی اشیا پر ڈیوٹی بھی 84 فیصد سے مزید بڑھا کر 125 فیصد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ساتھ ہی چین نے عالمی تجارتی تنظیم ڈبلیوئی او میں مقدمہ بھی دائر کر دیا ہے۔ چینی خبر رساں ایجنسی ش نہوا کے مطابق چین کی وزارت تجارت نے جمعہ کو کہا ہے کہ امریکی ٹیرف کے اقدامات یکطرفہ غنڈہ گردی اور زبردستی ہیں جو ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کرے گا اور کثیر الجہتی تجارتی نظام اور بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی نظام کو مضبوطی سے برقرار رکھے گا۔ چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی غلطیوں کو درست کرے اور چین پر عائد تمام یکطرفہ ٹیرف اقدامات کو منسوخ کرے۔ چین نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ہالی وڈ کی فلموں کی درآمد پر فوری پابندی لگانے جارہا ہے۔ چین گزشتہ تیں سالوں سے دس ہالی وڈ فلمیں سالانہ در آمد کرتا آرہا ہے۔ دریں اثناء امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک نے یورپ کے خلاف ٹیرف کی جنگ جیت لی ہے تاہم چین کے خلاف اقدامات کی انہیں قیمت ادا کر نا پڑرہی ہے۔ چین کیخلاف سخت اقدامات کی وجہ سے یورپ نے امریکہ کے خلاف جوابی ٹیرف لگانا بند کر دیتے ہیں کیونکہ انہیں احساس ہو گیا ہے کہ چین کے خلاف ہم کیا کرنے جارہے ہیں۔ آخر نتائج ہمارے حق میں ہی آئیں گے۔ انہوں نے ٹیرف معطلی کے 90 روز کے دورانیے میں مزید توسیع کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹیرف معاملات بات چیت سے حل ہونے کی قوی امید ہے ، جوں جوں بات چیت آگے بڑھے گی ٹیرف کی مدت میں توسیع ممکن ہے۔ چین کے ساتھ معاہدہ کرنا پسند کروں گا، اگر معاہدہ نہیں ہو تا تو ہم وہیں چلے جائیں گے جہاں تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دنیا نے تجارت کے معاملے پر ہم سے انصاف نہیں کیا، اب سب چیزیں بہتری کی طرف جارہی ہیں۔ مہنگائی ، بے روزگاری، شرح سود میں کمی ہو رہی ہے، محصولات سے حاصل ہونے والے پیسے سے قرض چکائیں گے۔ گزشتہ روز جب صحافیوں نے امریکی سٹاک مارکیٹس میں شدید مندی کے بارے میں امریکی صدر سے پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ اڑھائی گھنٹے سے میٹنگ میں ہوں ، مارکیٹ دیکھ نہیں سکا۔ جمعہ کو سٹاک مارکیٹ میں مندی کے علاوہ دیگر عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر بھی کم ہو گئی۔ سرمایہ کاروں نے نت بدلتے حالات کو دیکھتے ہوئے امریکی بانڈ ز بھی ڈمپ کر دیئے۔ جمعہ کو سوشل میڈیا پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے جوابی اقدامات کے باوجود ان کی ٹیرف پالیسی ٹھیک جارہی ہے ، دنیا ہمارے ساتھ مل رہی ہے۔ چین کیلئے الیون مسک کی ٹیسلا کی کاروں کے نئے آرڈرز منسوخ کر دیئے ہیں، ٹیسلا نے اپنی چینی ویب سائٹ پر کچھ ماڈلز کی نئی بلنگ لینا بند کر دی ہے۔ گزشتہ روز چین کے صدر نے سپین کے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ چین کے ساتھ مل کر ٹرمپ حکومت کی یکطرفہ اجارہ داری کی مخالفت کرے۔ اگلے ہفتے وہ ویتنام ، کمبوڈیا اور ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی میں شدت کے باعث امریکی اور یورپی سٹاک مارکیٹس میں ایک بار پھر نمایاں گراوٹ دیکھی گئی ۔ گزشتہ روزن یسنڈیک انڈیکس 4.3 فیصد گر گیا۔ ایس اینڈ پی 3.4 فیصد نیچے اور ڈا جو نزانڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کی کمی ہو گئی۔ عالمی کساد بازاری کے خدشات نے جمعہ کو پاکستان سٹاک مارکیٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں دن پاکستان سٹاک ایچینج میں کاروبار کا آغاز ہی منفی زون میں ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس نے 1335 پوائنٹس گنوا دیئے۔ مارکیٹ میں ایک لاکھ 16 ہزار اور ایک لاکھ 15 ہزار کی 2 نفسیاتی حدیں گر گئیں، مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 120 ارب روپے سے زاید ڈوب گئے جبکہ 55.32 فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔ سرمایہ کار اضطرابی کیفیت سے دوچار رہے اور پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کو ترجیح دی جس کی وجہ سے کے ایس ای 100 انڈیکس 1335 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 14 ہزار 853 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دیگر عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔ پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے کی کمی کے بعد 280 روپے 47 پیسے پر بند ہوا

۔ جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 56 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • ایران جوہری ہتھیاروں کا خواب چھوڑ دے ورنہ سنگین ردعمل کیلئے تیار رہے: ٹرمپ
  • زیلنسکی کا ٹرمپ کو دوٹوک پیغام، فیصلوں سے پہلے یوکرین آ کر تباہی اپنی آنکھوں سے دیکھیں
  • ہم ایران کیساتھ مسائل کو حل کریں گے، ڈونلڈ ٹرامپ
  • روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میری نہیں بائیڈن کی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا لڑائی ختم کرنے پر زور
  • ٹرمپ کا دوٹوک اعلان: چین ہم سے بدسلوکی کرے گا تو ٹیرف سے نہیں بچے گا
  • ایران سے متعلق فیصلہ جلد کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
  • ایران سے متعلق فیصلہ جلد کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • کیا ڈونلڈ ٹرمپ ذہنی طور پر صحت مند ہیں؟ رپورٹ جاری
  • 600 مہمانوں کے کھانے پر تنازع، دلہا نے شادی منسوخ کر دی
  • چین نے امریکی اشیاء پرڈیوٹی 125فیصد تک بڑھادی،ٹیسلاکاروں کے آرڈر منسوخ