ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکا کی صدارتی معافی نہ مل سکی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکا کی صدارتی معافی نہ مل سکی، امریکی صدر جو بائیڈن نے اقتدار کے آخری دن مزید پانچ سزا یافتہ قیدیوں کو معافی دے دی۔
صدارتی معافی پانے والوں میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا نام شامل نہیں۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر بائیڈن نے 2 سزا یافتہ افراد کی سزاؤں کی مدت میں تبدیلی بھی کی ہے۔
معافی پانے والوں میں ڈیرل چیمبرز، مارکس موسیہ، رویداتھ راگبیر، ڈان لیونارڈ اور کیمبا اسمتھ شامل ہیں۔
صدر نے رابن پیپلز اور مشیل ویسٹ کی سزاؤں میں کمی کردی ہے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے امریکی صدر جوبائیڈن سے معافی کی درخواست کی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر عافیہ صدیقی
پڑھیں:
عظمی بخاری نے آفرین خان کو معاف کر دیا
سٹی42: پنجاب کی بڑھک باز وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نےآفرین خان کو معافی دے دی۔
اداکارہ آفرین خان نے پنجاب کے سٹیج ڈراموں سے فحاشی ختم کرنے کے لئے سخت اقدامات کرنے کے نعرے لگانے والی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری سے معافی مانگی تھی، انہوں نے معاف کر دیا۔
عظمی بخاری نے کہا کہ آفریں خان اگر آئندہ غیر اخلاقی پرفارمنسز کرے گی تو تاحیات پابندی لگا دوں گی ۔
حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ
عظمی بخاری نے سٹیج ڈراموں میں مبینہ فحاشی کے ایشو کو لے کر ان ڈراموں کی مونیٹرنگ ضلعی انتظامیہ سے وزارت اطلاعات کو منتقل کروانے کا فیصلہ کیا، سٹیج ڈراموں مین مبینہ فحاشی کو لے کر مقدمات درج کروانے کی دھمکیاں دیں اور جب آٖرین کے خلاف مقدمہ بنا تو اسے معاف کر دیا۔
Waseem Azmet