وحید حیدر شاہ کی یوم تشکر ریلی میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBAکے سینئر وائس پریزیڈنٹ و ایسوسی ایٹ سیکرٹری جنرل نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان، وحیدحیدرشاہ نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر واہ کینٹ میں یوم تشکر کی ریلی میں مزدور کمیونٹی کے ہمراہ شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ، اہل غزہ کی استقامت نے اسرائیل جیسے ظالم ملک کو بھی جنگ بندی پر مجبور کر دیا ہے۔ انہوں نے قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے۔ اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی کی خواہش مجاہدین فلسطین کی فتح ہے۔ ہم اہلیان پاکستان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کی وساطت سے 5ارب روپے سے زائد کا سامان، ادویات روانہ کیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن نے 150 فلسطینی میڈیکل کے طلباء کو پاکستانی کالجز میں داخل کروا کر ان کے
اخراجات برداشت کیے۔ جس طرح آپ کا تعاون شامل حال رہا۔ اسی طرح اب غزہ کی تعمیر نو میں آپ کا تعاون درکار ہو گا۔ ہم پاکستان کی مزدور برادری بھی اہل غزہ کے ساتھ ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
الخدمت کا غزہ میں 15 ارب روپے سے ری بلڈ غزہ مہم کا آغاز
لاہور (نمائندہ جسارت) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے غزہ میں جاری امدادی سرگرمیوں اور بحالی و تعمیرنو کے حوالے سے اہم پریس بریفنگ کا انعقاد کیا گیاجس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن، سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری اور نائب صدور سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمنٰ نے غزہ کی عوام کے لیے جاری امدادی سرگرمیوں اور بحالی و تعمیر نو کے حوالے سے لائحہ عمل کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے گزشتہ 15 ماہ میں ساڑھے 5 ارب روپے کی امدادی سرگرمیوں کے بعداگلے 15 ماہ کے لیے ریلیف اور بحالی و تعمیر کے لیے 15 ارب روپے سے ’’ری بلڈ غزہ‘‘ مہم کا آغاز کر دیا ہے جس میں متاثرین کو عارضی شیلٹر،
اشیائے ضروریات، اشیائے خوردونوش ، طبی سہولیات، ایمبولینس، موبائل ہیلتھ یونٹس،ادویات اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ابتدائی طور پر غزہ میں1 ہسپتال کی بحالی ، مکمل یا جزوی طور پر متاثرہ 5 اسکولوں کی تعمیر نو اور 25 مساجد کی تعمیر و بحالی کی جائے گی۔ غزہ کے متاثرین کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے 100سے زائد صاف پانی کے منصوبہ جات، مکانات اور چھت کی فراہمی کے لیے ریزیڈینشل ٹاوراور 3000یتیم بچوں کی مستقل کفالت منصوبے کا حصہ ہے۔ صدر الخدمت نے مزید کہا کہ غزہ کی موجودہ صورتحال کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں نہ صرف ہزاروں انسانی جانوں کا نقصان ہوا ہے بلکہ غزہ کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہونے کے باعث لاکھوں متاثرین بے سر و سامانی کے عالم میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ پاکستان کی عوام نے پہلے بھی اہل غزہ کے لیے دل کھول کر مدد کی اور ہمیں یقین ہے کہ اب بھی اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی بحالی و تعمیر نو کے لیے ا?گے بڑھیں گے۔الخدمت اس سلسلے میں اپنے پارٹنر اداروں کے اشتراک سے فیلڈ میں موجود ہے اور اہل غزہ کے لیے ہرممکن امداد جاری رکھے ہوئے ہے۔
صدر الخدمت فائونڈیشن پاکستان ڈاکٹر حفیظ الرحمن’’ ری بلڈ غزہ‘‘ کے حوالے سے منعقدہ پریس بریفنگ میں میڈیا کو بریفنگ دے رہے ہیں