ریاض میں ایک اورپاکستانی ریسٹورنٹ کااضافہ سردارریسٹورنٹ النسیم افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
سعودی عرب کے شہر الریاض میں ایک اور پاکستانی لذیذ ریسٹورنٹ کا اضافہ، سردار ریسٹورنٹ النسیم کاافتتاح کردیاگیا اس حوالے اسے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیاگیا جہاں معزز مہمانوں کا استقبال ممتاز سماجی شخصیت سردار نجیب یوسف، سردار امحمد شفیق اور انکی ٹیم کی جانب سے کیاگیا جبکہ اس موقع پر مہمان خصوصی حاجی زاہد عباسی، حافظ منیر شوکت اعوان، ملک جی ایم اعوان، انجم علی عباسی، حافظ نصراللہ عباسی برادرز،محمد عمود مطیری، عدنان ملک تھے جبکہ افتتاحی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ دیگر کمیونٹی کے افراد بھی شریک ہوئے، تقریب کی مناسبت سے افتتاحی فیتہ بھی کاٹا گیا اور کامیاب کاروبار اور خیر برکت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی اس موقع پر سردار محمد شفیق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معیار اور کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا ہمارا مشن سعودی عرب میں پاکستانی کھانوں کے ذائقوں سے دیگر کمیونٹی کو متعارف اور ایشیائی کمیونٹی کو لذیذ اور معیاری کھانے سے بھرپور لطف اندوز کروانا ہے جس کے لیے سردار ریسٹورینٹ کا پورا عملہ اپنی ہرممکن صلاحیتوں کو بروکارلارہا ہے تقریب کے اختتام پر تمام معزز مہمانوں کا شکریہ سردار نجیب یوسف کی جانب سے پیش کیاگیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹرانس جینڈرز کمیونٹی کیلئے ٹیکنیکل سکلز ٹریننگ پروگرام شروع، مریم نواز ترکیہ پہنچ گئیں
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا معاشرے کے ضعیف اور نظرانداز طبقے کا احساس، صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹرانس جینڈرز کمیونٹی کے لئے باعزت اور باوقار زندگی گزارنے کے راستے کھل گئے۔ مریم نواز کی ہدایت پر ٹرانس جینڈرز کمیونٹی کے لئے ٹیکنیکل سکلز کی ٹریننگ کا جامع پروگرام شروع کر دیا گیا جس سے ٹرانس جینڈرز بھیک نہیں، باعزت روزگار کمائیں گے۔ وزیراعلیٰ کے ویژن کے تحت ٹیکنیکل سکلز ٹریننگ پروگرام سے 1600 ٹرانس جینڈرز کو پہلے مرحلے میں خصوصی طورپر پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ پروگرام کے تحت مختلف فنون سکھائے جائیں گے۔ سکلز سے ٹرانس جینڈرز کو آئی ٹی، فری لانسنگ کی ٹریننگ کے ذریعے معاشی طور پر خود مختار بنایا جائے گا۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ ٹرانس جینڈرز کے لئے ہیلتھ کیئر اسسٹنٹ سکل ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے گا۔ باعزت روزگار کمانے کیلئے ٹرانس جینڈرز کو ٹیلرنگ اور فیشن ڈیزائننگ‘ الیکٹریکل ورک، سولر ٹیکنالوجی، بیوٹی سروسز اور کْلنری آرٹس کی ٹریننگ دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹرانس جینڈر کے ساتھ بے رحمانہ رویہ افسوسناک ہے۔ ٹرانس جینڈرز سماجی بائیکاٹ اور مناسب روزگار نہ ملنے کی وجہ سے بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔ ٹرانس جینڈرز کو سکل سکھا کر ثابت کریں گے کہ ٹیلنٹ کا کوئی جینڈر نہیں۔ ٹرانس جینڈرز کی ٹریننگ ہی نہیں بلکہ معاشرے میں باوقار مقام دینے کی جدوجہد کررہے ہیں۔ انقلابی ووکیشنل ٹریننگ پروگرام سے ٹرانس جینڈر کی زندگیاں بدلیں گی۔ علاوہ ازیں مریم نواز شریف ترکیہ کے دورے پر اناطولیہ پہنچ گئیں۔ اناطولیہ کے ڈپٹی گورنر پروفیسر ڈاکٹر سعد سید اوغلو نے مریم نواز کا استقبال کیا۔ ترکیہ کی خاتون اول محترمہ ایمنہ اردگان کی دعوت پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف ترکیہ کا دورہ کر رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف ڈپلومیسی فورم 2025ء کے تحت بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گی اور آج خصوصی خطاب بھی کریں گی۔ ڈپلومیسی کانفرنس کا عنوان ’’تقسیم دنیا میں مستقبل کی تعمیر، تعلیم تبدیلی لانے کی ایک طاقت‘‘ رکھا گیا ہے۔ پنجاب کی سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ساتھ ہیں۔