پولیس سے مقابلوں میں زخمیوں سمیت 6ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران زخمیوں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون ،موٹر سائیکل ، نقدی ، اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ۔ گلشن اقبال تھانے کی حدو د گلشن اقبال بلاک نیازی کباڑی والی گلی میں پولیس مقابلہ ہوا ۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا ، گرفتار ملزما ن کی شناخت 30سالہ محمد کاشف ولد ریاض حسین اور ستار کے ناموں سے ہوئی، جبکہ ان کا ایک ساتھی موقع سے رکشے میں فرار ہو نے میں کامیا ب ہو گیا، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا۔ زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ملزمان نے نیپا پل کے قریب رکشہ ڈرائیور کو واردات کا نشانہ بنایا اور مزید تفتیش جاری ہے۔جبکہ سہراب گوٹھ تھانے کی حدود میں نیوکراچی لاسی گوٹھ بیت المکرم مسجد کے قریب پولیس نے واردات کے دوران فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔مسلح ملزمان نے واردات کے دوران مزاحمت پر شہری مدثر ولد اسلم خان کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم 26سالہ سردار خان ولد حضرت شاہ کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، جبکہ ساتھی ملزم فرار ہوگیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی ایئرپورٹ سے جعلی دستاویزات پر ملزم گرفتار
گرفتار ملزم کے قبضے سے 2 جعلی پاسپورٹس ملے، جن پر یورپ کا جعلی ویزا لگا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرونِ ملک جانے والے ایک مسافر کو گرفتار کر لیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 2 جعلی پاسپورٹس ملے، جن پر یورپ کا جعلی ویزا لگا تھا۔ مسافر نے بتایا کہ سوشل میڈیا ایپ پر ایجنٹ سے رابطہ ہوا، جس نے جعلی پاسپورٹ اور یورپ کا ویزا لگا کر دیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق جعلی دستاویزات کی سہولت کاری میں ایئر پورٹ سے ہی 2 ملزمان کو زیرِ حراست میں لیا گیا ہے، زیرِ حراست سہولت کاروں میں ایک معطل پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ ایف آئی اے نے زیرِ حراست تینوں ملزمان کو تفتیش کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل کے حوالے کر دیا ہے۔