خواجہ سراؤں کا احتجاج رنگ لے آیا، گْرو کیخلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر)خواجہ سرائوں کی جانب سے ملیرشاہ لطیف ٹائون تھانے کے باہر اپنے گرو کیخلاف احتجاج رنگ لے آیا، پولیس نے ان کے گرو کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔ واضح رہے کہ خواجہ سراؤں نے اپنے گرو کے خلاف شاہ لطیف تھانہ ملیر کے باہر احتجاج کیا اور اپنے گرو کے خلاف نعرے بازی کی خواجہ سراؤں نے الزام لگایا کہ گْرو ان سے مبینہ طور پر 15 ہزار روپے فی کس ماہانہ بھتا وصول کر رہی ہے خواجہ سراؤں نے اپنے گْرو کی مبینہ بھتہ خوری کیخلاف درخواست بھی جمع کرائی خواجہ سرائوں کا کہنا تھا کہ گْرو بھتا خوری بند کریں، 15 سال سے یہی ہو رہا ہے اب برداشت کی حد ختم ہوگئی ہے۔خواجہ سرائوں نے الزام عائد کیا کہ مبینہ بھتا نہ دینے والے خواجہ سرا کو ڈرایا دھمکایا جاتا ہے، خواجہ سرائوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سمیت ملیر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تحفظ کی اپیل کی اور اپنے گرو کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خواجہ سرائوں خواجہ سراو ں اپنے گرو اپنے گ
پڑھیں:
پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی، حکومت کیخلاف نعرے بازی
لاہور: پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ کروانے کے ایشو پر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اسپیکر نے اپوزیشن ارکان کو احتجاج سے روکتے ہوئے اپنی یٹوں پر بیٹھنے کی ہدایت کی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے شدید ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ احتجاج کی وجہ بانی پاکستان تحریک انصاف کی رہائی اور اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ کروانے کا معاملہ تھا۔
اسمبلی کی کارروائی کے دوران اپوزیشن ارکان نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، جس سے ایوان کا ماحول کشیدہ ہو گیا۔ اپوزیشن کا مطالبہ تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری رہا کیا جائے اور ان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن ارکان کو احتجاج سے باز رہنے اور اپنی نشستوں پر بیٹھنے کی ہدایت کی، تاہم شور شرابا جاری رہا۔ اجلاس کے دوران کئی بار کارروائی متاثر ہوئی۔