رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 20 فیصد اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
کراچی:
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ملک میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2024 کے دوران پاکستان میں 1.329 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری 48 فیصد اضافہ سے 436 ملین ڈالر تک بڑھ گئی۔
اسی طرح مالی سال کے پہلے 6 مہینوں میں برطانیہ کی جانب سے پاکستان میں 130 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: غیر ملکی سرمایہ کاری کی سرمایہ کاری رواں مالی سال
پڑھیں:
دھابیجی اسپشل اکنامک زون منصوبہ ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری لانے کی صلاحیت رکھتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ دھابیجی اکنامک زون منصوبہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے حوالے سے ایم او یو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ دھابیجی اسپشل اکنامک زون سی پیک 2.0 کو فروغ دینے کے ساتھ 3 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون منصوبے سے خطے پر سماجی اور معاشی اثرات مرتب ہوں گے۔ دھابیجی زون سے پاکستان کی معیشت کے لیے ایک لاکھ سے زائد بلاواسطہ اور بلاواسطہ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون منصوبے سے خطے پر سماجی اور معاشی اثرات مرتب ہوں گے۔ مقامی آبادی کو بااختیار بنایا جائے گا، اور مہارت کی ترقی کو فروغ ملے گا۔دھابیجی اسپیشل اکنامک زون پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنایا جا رہا ہے۔ مفاہمت کی یادداشت سی پیک کے صنعتی تعاون مرحلے کی اہم سنگ میل ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کراچی کی بندرگاہوں کے قریب واقع ہے۔ منصوبہ علاقائی طور پر انتہائی موزوں اور تمام اہم راستوں سے جڑا ہوا ہے۔ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون علاقائی تجارت اور سرمایہ کاری کےلیے انتہائی موزوں ہے۔ منصوبہ جنوبی ایشیا میں کاروبار کے مواقع تلاش کرنے والی چینی کمپنیوں کےلیے بھی منافع بخش ہے۔