غزہ میں جنگ بندی پر عمل درآمد خوش آئند ہے مستقل امن کی طرف پیش خیمہ سمجھتے ہیں ،سربراہ پاکستان سنی تحریک
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
کراچی: سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی پر عمل درآمد خوش آئند ہے مستقل امن کی طرف پیش خیمہ سمجھتے ہیں ـ
زرائع کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو دھمکیوں سے باز رہیں معاہدے کی من وعن پاسداری کو یقینی بنایا جائے ،معاہدے کے بعد بھی اسرائیلی طیاروںکی بمباری کھلی بربریت اور دہشتگردی ہے ،فلسطین وکشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے اقوام متحدہ بلاتفریق کردار ادا کرئے ،فلسطین کے مسئلے کو اولین بنیادوں پر سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی روشنی میں حل کیا جائے ـ
طاقت کا استعمال کرنیوالے ظالم اسرائیل کے ہاتھ فلسطین کے 50ہزار سے زائد مظلوموں کے خون سے رنگے ہیں ،فلسطین کے غیور نہتے مظلوم عوام نے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ظالم ہمیشہ مرعوب ہوتے رہینگے،فلسطین میں شہادت پانے والے معصوم بچوں وخواتین کی اکثریت زیادہ ہے ـ
اسرائیل نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت معصوم بچوں اور اسپتالوں وآبادیوں کو نشانہ بنایا ہے ،اسرائیل جتنا چاہے ظلم کرلے دنیا کے نقشے پر ناجائز ریاست کے طور پر رہے گا
ان خیالات کا اظہار انہوں نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد پر فلسطینی عوام اور حماس سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کیا ،محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی آزادی حق خود ارادیت کی تحریک کو دبنے نہیں دینگے ،عالمی عدالت جنگی جرائم کے عالمی مجرم نیتن یاہو کی گرفتاری کیلئے ہر ممکن اقدامات کرئے
انہوں کا کہنا تھا کہ فلسطین میں نہتے مظلوم عوام اور معصوم بچوں پر ہونے والے مظالم سے انسانیت لرز گئی ہے ،انسانی حقوق کی تنظیمیں ڈالر کی چمک کو چھوڑ کر انسانیت کی فلاح وبہبود کے لئے آواز حق بلندکریں
اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر بین گویر جنونی اور ا نسانیت دشمن ہیں جن کے منہ کو خون لگ گیا ہے ،اقوام متحدہ عملی طور پر فلسطین میں پائیدار امن قائم کرنے اور فلسطین کے عوام کی زندگی کی بحالی وتعمیر کیلئے کردار ادا کرئے ،مسلم ممالک دل کھول کر فلسطینی عوام کی امداد اور گھروں کی بحالی کیلئے کام کریں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: فلسطین کے
پڑھیں:
اسرائیل نے 95 فلسطینی کی رہائی کی منظوری دے دی
اسرائیلی کابینہ کے بعد اسرائیلی حکومت نے بھی حماس کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے خصوصی مندوب نے بنجمن نیتن یاہو پر معاہدے کی منظوری کے لیے دباؤ ڈالا۔
جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے کا اطلاق کل سے ہوگا۔ اس دوران اسرائیل نے حماس کی قید سے رہائی پانے والے 33 اسرائیلیوں کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔
اس کے جواب میں رہا کیے جانے والے 95 فلسطینیوں کے نام بھی منظر عام پر آ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے دو دن قبل قطری وزیراعظم کی طرف سے اعلان کردہ غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی منظوری دی۔
سیکیورٹی کابینہ کے 11 ارکان نے سادہ اکثریتی ووٹ کے ذریعے اس معاہدے کی منظوری دی۔