عمران خان اگر ہمیں ریلیف فراہم کرتے تو آج خود جیل سے باہر ہوتے، شاہد خاقان
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہے کہ بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان اگر ہمیں ریلیف فراہم کرتے تو آج خود بھی این آر او لے کر جیل سے باہر ہوتے، عمران خان نیب کے کالے قانون کا شکار ہوئے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ اگر اس وقت پی ٹی آئی ہماری بات مان لیتی تو آج عمران خان بھی اس سے استثنا ہوتے، پی ٹی آئی نے خود بھی نیب کے کالے قانون کا سہارا لیا تھا۔
انہوں نے مزید کہاکہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں، مذاکرات کے لیے دونوں فریقوں کا ایجنڈا ہونا چاہیئے تھا، مذاکرات میں ملکی مفاددونوں فریقوں کا اپنا اپنا مفاد پوشیدہ ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات سے ملک میں امن قائم ہوسکتا ہے، مذاکرات کامیاب نہ ہونے کی صورت میں حالات خراب ہونے کے امکانات ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شاہد خاقان پی ٹی آئی
پڑھیں:
ریلوے کو جدید قومی اثاثہ بنانے کا جامع روڈ میپ تیار ہے، وفاقی وزیر
لاہور:وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کو جدید قومی اثاثہ بنانے کا جامع روڈ میپ تیار ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اسٹریٹجک روڈ میپ پر غور کیا گیا۔
ریلوے میں نجی شعبے کی شمولیت کے لیے پی پی پی ماڈل کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنز کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو عوام کی پہلی ترجیحی سواری بنانے کا عزم ہے، ریلوے کی بحالی قومی معیشت کی مضبوطی کا ضامن ہے۔ تمام منصوبے شفافیت، عوامی مفاد اور وزیراعظم کے وژن کے مطابق تیار کیے جائیں گے۔