سندھ کی جامعات میں مزید 2 دن تدریسی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
کراچی: فپواسا سندھ چیپٹر نےسندھ کی جامعات میں مزید 2 دن تدریسی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو ہم اپنا لائحہ عمل جلد اعلان کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جامعہ کراچی کے جنرل سیکریٹری انجمن اساتذہ ڈاکٹر معروف بن روف نے کہا ہےکہ سندھ FAPUASA کی آن لائن میٹنگ کے فیصلہ کے مطابق کل اور پرسوں (20 اور21جنوری) کو بھی سندھ بھر کی جامعات میں کلاسز کا مکمل بائیکاٹ جاری رہے گا اور پیر کو ہونے والی میٹنگ میں آگے کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ فپواسا سندھ چیپٹر نے گزشتہ ہفتے بھی سندھ کی جامعات میں تدریسی عمل منسوخ کرکے ہڑتال کا اعلان کیا ہوا تھا، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ یونیورسٹی کی خودمختاری کو فوری طور پر بحال کیا جائے، مستقل تدریسی عملے کی تقرری کے لیے واضح پالیسی بنائی جائے، این او سی کے اختیارات دوبارہ وائس چانسلرز کو دیے جائیں،جامعات کے مسائل کے حل کے لیے مالی وسائل فراہم کیے جائیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی اور اندرون سندھ کے تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ
آئی جی سندھ نے شہر قائد سمیت اندرون سندھ کے تمام تھانوں کی مانیٹرنگ کو مزید موثر بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز کو کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) کیمروں کی تنصیب کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
اس حوالے سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تھانوں کے مرکزی گیٹ، احاطے، ایس ایچ او اور ہیڈ محرر کے کمروں، ڈیوٹی افسر و رپورٹنگ سینٹر روم اور لاک اپ میں بھی سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب ضروری ہو گی۔
مراسلے میں مزید بتایا گیا کہ تمام ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز کو اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے کہ تھانوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ موثر طریقے سے کی جائے۔
اس کے علاوہ ان کی فعالیت کی تصدیق کر کے رپورٹ آئی جی آپریشن روم سینٹرل پولیس آفس میں جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پولیس افسران و اہلکاروں کی ڈیوٹی کے دوران نگرانی کو مزید مؤثر بنائے گا، جس سے تھانوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور عوامی تحفظ میں اضافہ ہو گا۔