جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے صدر مسلم لیگ نون سے ملکی سیاسی صورتحال اور پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر مسلم لیگ نون نے کہا کہ ملک کے لئے ہم سب کو اکٹھا ہو کر چلنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مسلم لیگ نون میاں نواز شریف کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی۔ جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مسلم لیگ نون میاں نواز شریف سے ملکی سیاسی صورتحال اور پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر مسلم لیگ نون میاں نواز شریف نے کہا کہ ملک کے لئے ہم سب کو اکٹھا ہو کر چلنا ہوگا، انہوں نے وزیراعظم کو ہدایت کی کہ مذاکرات میں ملکی مفاد کو سامنے رکھا جائے۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے اب تک ہونیوالے مذاکرات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا، شہباز شریف نے بریف کیا کہ ملکی معاشی حالات بہتر ہوگئے، حالات مثبت سمت میں جا رہے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی معاشی بدحالی دور کرنے کیلئے حکومت کی کوششیں رنگ لائی ہیں، مہنگائی کے گراف میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے مہنگائی میں کمی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف نے نواز شریف

پڑھیں:

شہباز شریف سے استعفیٰ لیکر قومی حکومت قائم کی جائے ،محمود خان اچکزئی

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے مذاکرات کی مخالفت کردی اور ساتھ ہی انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے قومی حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی کو حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ کیوں مذاکرات کر رہی ہے ، حکومت کے ساتھ مذاکرات کا مطلب ہے آپ ناجائز حکومت کو جائز قرار دے رہے ہیں۔ محمود خان اچکزئی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے قومی حکومت کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کو اب کہنا چاہیے کہ بس بہت ہوگیا۔ ان کا کہناتھا کہ شہباز شریف سے استعفیٰ لیکر ملک میں قومی حکومت قائم کی جائے جبکہ عمران خان سمجھوتہ نہیں کر رہا، اگر وہ سمجھوتہ کرے تو دوبارہ ملک کا وزیراعظم بن جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شہباز ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو
  • وزیراعظم شہباز شریف کی میاں نواز شریف سے ملاقات، اہم امور پرمشاورت
  • نواز شریف کی پی ٹی آئی سے مذاکرات پر وزیراعظم کو اہم ہدایت
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی عمرہ می نواز شریف سے اہم ملاقات، پی ٹی آئی سے مذاکرات پر مشاورت
  • مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات پر غور
  • مسلم لیگ(ن) کی اعلیٰ قیادت کا پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات پر غور
  • پی ٹی آئی سے مذاکرات میں ملکی مفاد سامنے رکھا جائے، نوازشریف کی وزیراعظم کو ہدایت
  • مذاکرات میں ملکی مفاد سامنے رکھا جائے، نوازشریف کی شہباز شریف کو ہدایت
  • شہباز شریف سے استعفیٰ لیکر قومی حکومت قائم کی جائے ،محمود خان اچکزئی