پاکستان تحریک انصاف کے تحریری مطالبات سے مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کو آگاہ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کی تحریک انصاف کے مطالبات کا جواب دینے پر مشاورت جاری ہے، جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کمیٹی رکن رانا ثناءاللہ وزیراعظم شہباز شریف کو ساری صورتحال سے آگاہ کرچکے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ رانا ثناء اللہ نے تحریک انصاف کے تحریری مطالبات کو حکومت کے خلاف چارج شیٹ قرار دے دیا۔ن لیگ کے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کے لیے ٹی او آرز خود دیے، ٹی او آرز اس وقت تیار کیے جائیں گے جب حکومت جوڈیشل کمیشن پر رضا مند ہو۔ن لیگ کے ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک حکومت جوڈیشل کمیشن پر راضی نہیں ہے.

ٹی او آرز دینا کمیٹی کا کام ہوگا نہ کہ تحریک انصاف کا۔ ن لیگ کے ذرائع اتحادی جماعتوں کے اراکین سے بھی تحریک انصاف کے مطالبات پر رائے مانگی گئی ہے.حکومت ان مطالبات پر اپنے تحریری جواب سے چند روز میں اسپیکر کو آگاہ کرے گی. اسپیکر جواب ملنے پر کمیٹی کا چوتھا اجلاس بلائیں گے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

حیدرآباد ، مرکزی مسلم لیگ کی سندھ حقوق مارچ کی تیاریاں عروج پر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے 25 سے 28 جنوری تک شروع ہونے والے حقوق سندھ مارچ کی تیاری کے لیے حیدرآباد سمیت سندھ کے تمام اضلاع، تحصیلوں، گائوں، بستیوں میں بھر پور تشہیری مہم زور و شور سے جاری ہے، مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان نے شہر کے مختلف علاقوں کی اہم شاہراہوں اور اہم پوائنٹسں پر تشہیری مہم کے لیے پوسٹرز اور بینرز آویزاں کیے ہیں، جبکہ گلیوں کو چوں سندھ بھر کی بستیوں میں بھی اشتہارات لگائے جا رہے ہیں جس میں لوگوں کو مارچ میں شرکت کی بھرپور دعوت دی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد ڈویژن کے صدر عقیل احمد نے کہا کہ ہمارے کارکنان دن رات محنت مشقت کے ساتھ شہر بھر میں بھر پور تشہیری مہم چلا کر لوگوں تک اپنا پیغام پہنچانے کی کو ششوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہلیان حیدرآباد سندھ کو مارچ میں شرکت کی بھرپور دعوت دی جارہی ہے، مارچ میں سندھ بھر کے عوام شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں عقیل احمد نے حیدرآباد شہر بھر کا دورہ کیا اور مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں، انہیں اس حقوق مارچ میں شرکت کی دعوت بھی پیش کی۔ انہوں نے کہا اگر آج عوام ان نا اہل حکمرانوں کو آئینہ نہیں دکھائیں گے تو سندھ بھی کھنڈرات کا نقشہ پیش کرے گا، آج سندھ کی بستیاں اُجڑے چمن کا منظر نامہ پیش کر رہی ہیں، عوام اگر اب بھی بیدار نہ ہوئے اور عوامی حقوق کو فراموش کرنے والے حکمرانوں سے احتساب چاہتے ہیں جو پچھلی کئی دہائیوں سے عوام پر مسلط ہیں تو اپنے ذاتی، لسانی اور ہر قسم کے اختلافات کو پس پشت ڈال کر اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے مارچ میں ہمارا ساتھ دیں۔ عقیل احمد نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے عوام کے ٹیکسوں پر عیاشی کرنے والے حکمرانوں کو گھر بھیجا جائے اور ان کی جگہ اہل لوگوں کو موقع دیا جائے جو عوام کا درد رکھتے ہوں۔ انہوں نے کہا مرکزی مسلم لیگ عوام کی خدمت کرنے والی جماعت ہے اور ہمارے مختلف فلاحی کام اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات پر غور
  • مسلم لیگ(ن) کی اعلیٰ قیادت کا پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات پر غور
  • پی ٹی آئی کے مطالبات سےلیگی مرکزی قیادت کو آگاہ کردیا گیا
  • این آر او کی ضرورت حکومت کو ہے بانی پی ٹی آئی کو نہیں: شوکت یوسفزئی
  • القادر ٹرسٹ فیصلے کے بعد مذاکرات پر کیا اثر پڑے گا؟
  • پی ٹی آئی نے مطالبات دیدیئے، 28 جنوری تک جواب دینگے: حکومتی کمیٹی
  • مذاکرات کا تیسرادور، پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے
  • حیدرآباد ، مرکزی مسلم لیگ کی سندھ حقوق مارچ کی تیاریاں عروج پر
  • حکومت سے مذاکرات کا تیسرا دور ختم،پی ٹی آئی کا 2 انکوائری کمیشن بنانے کا طالبہ