پی آئی اے میں ایئرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز کی کمی کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
قومی ائیرلائن کے 110 ایئرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز نے ملازمت سے استعفیٰ دینے کا انکشاف ہوا ہے، استعفیٰ دینے والوں میں 45 انجینئر اور 65 ٹیکنیشنز شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کے 110 ایئرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز نے ملازمت سے استعفیٰ دے دیا، قومی ایئرلائن میں انجینئرز اور ٹیکنیشنز کی کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن کے 110 ایئرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز نے ملازمت سے استعفیٰ دینے کا انکشاف ہوا ہے، استعفیٰ دینے والوں میں 45 انجینئر اور 65 ٹیکنیشنز شامل ہیں، ان تمام ملازمین کا تعلق پی آئی اے کے شعبہ انجینئرنگ سے ہے۔ پی آئی اے میں تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے اور دیگر ایئرلائنز میں ملازمت کے بہتر مواقع ملنے کی وجہ سے سے ملازمین ادارے کو چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ 110 ملازمین کے استعفوں سے قومی ایئرلائن میں ائیرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز کی شدید قلت ہو گئی ہے اور طیاروں کی مینٹیننس اور مرمت کے کاموں پر پی آئی اے ایئرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکشنینز پر کام کا دباؤ دگنا ہوگیا ہے۔
انجینئرز اور ٹیکنیشنز نے فوری طور پر تنخواہوں میں اضافہ ناگزیر قرار دیا ہے۔ دریں اثنا پی آئی اے نے ائیرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز کے استعفوں کی تصدیق کر دی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ انجینئرز اور ٹیکنیشنز کی یہ تعداد گزشتہ دو سال کے دوران چھوڑ کر گئی ہے، جس کی وجہ بیرون ملک ہوابازی کی صنعت میں تجربہ کار افراد کی مانگ میں ہونے والا اضافہ ہے۔ ترجمان کے مطابق مہنگائی کی مناسبت سے گزشتہ کئی سالوں سے تنخواہ میں اضافہ نہ ہونے کا انتظامیہ کو ادراک ہے اور تنخواہوں میں اضافے کیلئے انتظامیہ حکومت اور بورڈ سے منظوری کیلئے کوشاں ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انجینئرز اور ٹیکنیشنز نے انجینئرز اور ٹیکنیشنز کی پی ا ئی اے
پڑھیں:
ملازمت پیشہ خواتین کیلئے بڑی سہولت، اسلام آباد میں ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ملازمت پیشہ خواتین کے لیے اسلام آباد کے سیکٹر آئی-9 میں ورکنگ ویمن ہاسٹل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سی ڈی اے بورڈ نے آئی-9 فور میں موجود اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کو ورکنگ ویمن ہاسٹل میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اس منصوبے کی درخواست وزارت تعلیم اور وزارت انسانی حقوق کی جانب سے دی گئی تھی، جس پر وزیراعظم نے فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کی۔ سی ڈی اے نے وزارت تعلیم کو منظوری کا نوٹیفکیشن بھی بھجوا دیا ہے۔
سیکرٹری وزارت تعلیم محی الدین احمد وانی کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر اٹھایا گیا یہ اقدام ورکنگ خواتین کے رہائشی مسائل میں نمایاں کمی لائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کام کرنے والی خواتین کو محفوظ اور باعزت رہائش کی اشد ضرورت ہے، اسی لیے یہ فیصلہ بروقت اور اہمیت کا حامل ہے۔
مزیدپڑھیں:رجب بٹ نے ماں کے نام پر ایک اور تنازعہ کھڑا کردیا