سندھ کے ضلع شکار پور میں ڈاکوؤں کی جانب سے سابق رکن صوبائی اسمبلی کی گاڑی پر فائرنگ کی ہے۔

شکار پور کے تھانہ رستم کی حدود میں واقع صفدر لاڑو کے مقام پر گھات لگائے مسلح ڈاکوؤں نے سکھر سے آبائی گاؤں کندھ کوٹ واپس جانے والے سابق ایم پی اے غلاب خان ڈومکی کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سابق ایم پی اے اور خاتون زخمی جبکہ دو پولیس محافظ جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق 10 سے زائد مسلح ڈاکوؤں نے لوٹنے کی غرض سے گاڑی روکنے کی کوشش کی تھی جس پر ڈرائیور نے گاڑی بھگائی جبکہ محافظوں نے جوابئی فائرنگ میں ایک ڈاکو کو بھی پار لگرایا۔

ایم پی اے کو زخمی حالت میں سکھر اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ موقع سے مسلح ڈاکو فرار ہوگئے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سابق ایم پی اے کے زخمی اور محافظوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔

اُدھر وزیراعلیٰ سندھ نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ وزیر داخلہ نے ایس ایس پی شکار پور سے رابطہ کر کے رپورٹ طلب کی اور تحقیقات کر کے ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایم پی اے شکار پور

پڑھیں:

بھارتی کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

دہلی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا ہے۔ اس اسکواڈ کی قیادت روہت شرما کریں گے، جبکہ شبمن گل نائب کپتان ہوں گے۔

 

ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، شریاس ایئر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، یشسوی جیسوال، رشبھ پنت اور رویندرا جڈیجا شامل ہیں۔

 

چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہو گا، جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز ہابرڈ ماڈل کے تحت کھیلے جائیں گے، جو دونوں ٹیموں کے شائقین کے لیے دلچسپی کا باعث بنے گا۔

متعلقہ مضامین

  • شکارپور: ڈاکوؤں کی سابق وزیر غالب ڈومکی کی گاڑی پر فائرنگ، دو گارڈ ہلاک
  • ڈی آئی خان : باران پل کے قریب پولیس گاڑی دھماکے کا شکار
  • ڈی آئی خان : باران پل کے قریب پولیس گاڑی دھماکے کا شکار
  • بھارتی کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
  • نوشہرہ ورکاں، دیرینہ رنجش پر 3افراد قتل،4 زخمی
  • بدین،سابق رکن اسمبلی کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکرسے شیرخواربچی جاں بحق
  • ایران میں سپریم کورٹ کے باہر2 ججوں کو قتل کردیا گیا
  • کورنگی میں علی الصبح ڈاکوؤں کے ہاتھوں نوجوان قتل
  • پی ٹی آئی احتجاج: 3 اہلکار جاں بحق 106 زخمی جبکہ شہری محفوظ رہے، وزارتِ داخلہ کی سینیٹ میں رپورٹ پیش