City 42:
2025-04-13@16:48:15 GMT

مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی 

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT

حیدر علی :مری،پتریاٹہ ٹاپ، اور لارنس کالج کے قریب جنگلات میں  آگ لگ گئی ۔

جنگل میں لگی آگ پر ریسکیو اور محکمہ جنگلات کی ٹیمیں قابو پانے میں  مصروف  ہیں ۔ آگ لگنے سے پودے اور جنگلی حیات متاثر  ہوئے ہیں ۔  آگ کے شعلے میلوں دور سے دکھا ئی  دے رھے ہیں 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کوئٹہ، مون سون بارشوں کے دوران ہنگامی صورتحال کیلئے کنٹرول روم قائم

ڈی سی کوئٹہ کے بیان میں کہا گیا کہ ڈی سی آفس میں ہنگامی صورتحال کیلئے کنٹروم روم قائم کیا گیا ہے، جو پی ڈی ایم اے اور تمام وفاقی و صوبائی محکموں سے رابطے میں رہیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں مون سون کی بارشوں کے سلسلے میں انتظامیہ نے کنٹرول روم قائم کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق مون سون سیزن 2025 میں شدید بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈی سی آفس کوئٹہ میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ کنٹرول روم پی ڈی ایم اے بلوچستان کوئٹہ میں پہلے سے قائم صوبائی کنٹرول روم کے ساتھ رابطے میں رہنے کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والی تمام ایجنسیوں اور تمام صوبائی و وفاقی محکموں کے ساتھ رابطہ رکھے گا۔ اس کے علاوہ حکومت بلوچستان کی طرف سے تفویض کردہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کنٹرول روم کا عملہ تیار رہے گا۔ انچارج کنٹرول روم کوئٹہ کو مذکورہ کنٹرول روم کے فوکل پرسن کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین