میرپورخاص یونیورسٹی میں اس بار تین گنا زیادہ داخلے ہوئے، وی سی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
میرپورخاص یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر رفیق میمن کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کا سب سے بڑا مسئلہ انفرا اسٹراکچر کا ہے، اس بار تین گنا زیادہ داخلے ہوئے ہیں ہم نے حکومت سندھ کو لکھا ہے اور کچھ بلڈنگ کی نشاندہی بھی کی ہے۔
یونیورسٹی آف میرپورخاص کا پہلا سینیٹ اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر رفیق میمن کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں انہوں نے بتایا کہ اگلے کچھ ماہ میں یونیورسٹی میں اسمارٹ کلاس رومز کے ساتھ ساتھ جدید لیب بھی قائم کردی جائے گی۔
ڈاکٹر رفیق میمن نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ جلد ہمیں یونیورسٹی کیلئے عمارت مل جائے گی، یونیورسٹی کا نیا تعلیمی سیشن 27 جنوری سے شروع ہو رہا ہے۔
بیوروکریٹ وائس چانسلر مقرر کرنے کا فیصلہ، سندھ کی جامعات میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلانفپوآسا کے مرکزی رہنما پروفیسر محسن علی کے مطابق یہ احتجاج حکومت کے فیصلوں کی واپسی تک جاری رہے گا۔ اس دوران طلبہ کی تعلیم میں کسی بھی خلل کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی آف میرپور خاص کی اپنی زمین کیلئے شہر کے ایم این اے، ایم پی اے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کی گئی ہیں جس کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔
اجلاس میں سالانہ رپورٹ پیش کی گئی جسے اتفاق رائے سے منظور کیا گیا، یونیورسٹی کے سال 25-2024 کا بجٹ پیش کیا گیا جس میں کچھ تجاویز آئیں اور ممبران نے اسے بھی منظور کیا۔
دوران اجلاس ڈاکٹر فتح محمد مری کو سینیٹ سے فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا ممبر مقرر کیا گیا۔
سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شرکاء نے وائس چانسلر کی جانب سے کم مدت میں کیے جانے والے کام کو سراہا اور یونیورسٹی کی بہتری کیلئے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔
سینیٹ کمیٹی کا اگلا اجلاس مارچ میں منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس میں ڈاکٹر فتح محمد مری، ایڈیشنل سیکریٹری کالج ایجوکیشن احسان لغاری، مہران یونیورسٹی کے ڈاکٹر بھاوانی شنکر، پشپا کماری، چیئرمین تعلیمی بورڈ میرپورخاص ڈاکٹر ثمر رضا تالپور، ڈاکٹر حماد اللّٰہ کاکی پوٹو سمیت دیگر سینیٹ ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وائس چانسلر
پڑھیں:
کراچی کی میڈیکل یونیورسٹی کا فلسطینی طلبا کی فیسیں معاف اور وظیفے دینے کا اعلان
وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے امسال غزہ سے جناح یونیورسٹی آنے والے 25 فلسطینوں طالب علموں کو داخلے اور وظیفے دینے کا بھی اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن میں کامیاب ہونے والے 505 طالب علموں کو اسناد تفویض کر دی گئیں، جبکہ یونیورسٹی نے فلسطینی طالب علموں کی فیسں معاف اور انہیں وظیفے دینے کا بھی اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے چھٹے کاونوکیشن میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، ڈاکٹر آف فارمیسی، ماسٹر آف ہبلتھ، بیچلر آف سائنس نرسنگ سمیت مختلف شعبوں کے 505 فارغ التحصل طلبہ وطالبات کو گریجویٹس کی اسناد تفویض کی گئیں۔ تقریب میں بہترین ٹیچرز کو بھی ایوارڈز دئیے گئے۔ کاونوکیشن میں اوائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن، رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان سمیت تمام شعبوں کی فیکلٹی نے شرکت کی، جبکہ کانووکیشن میں پہلی بار ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی کے فارغ التحصیل طلباء کو بھی ڈگریاں دی گئیں۔ کاونوکیشن میں ڈاکٹر محمد اعزاز الرحمٰن (ایم بی بی ایس) اور ڈاکٹر امیرہ عمر (بی ڈی ایس) کو بہترین گریجویٹس کا ایوارڈ دیا گیا۔ مجموعی طور پر 19 گولڈ، 7 سلور، اور 5 کانسی کے میڈلز دیئے گئے۔
ڈاکٹر کرن فاطمہ (ایم ایس پی ایچ) نے بہترین گریجویٹ کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ مختلف پروگرامز میں دیگر ٹاپ پوزیشن ہولڈرز میں فبیحہ افضل (بی بی اے)، نیہا (بی ایس پی ایچ) اور ادیبہ شاہ (بی بی اے ایچ سی ایم) شامل ہیں۔ تقریب میں گریجویٹس ڈاکٹروں و دیگر سے حلف بھی لیاگیا۔ کانوکیشن سے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے اپنے خطاب میں جناح یونیورسٹی میں زیر تعلیم فلطسین طالب علموں کی فیسیں معاف کرکے وظیفے جاری کرنے کا اعلان کیا، جبکہ امسال غزہ سے جناح یونیورسٹی آنے والے 25 فلسطینوں طالب علموں کو داخلے اور وظیفے دینے کا بھی اعلان کیا۔