بلوچستان اسمبلی کے ٹشو پیپرز کراچی کے ہوٹل میں استعمال ہونے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
بلوچستان اسمبلی کے ٹشو پیپرز کراچی کے ایک ہوٹل میں استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
بلوچستان اسمبلی کے ٹشو پیپرز کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈبوں پر اردو اور انگریزی میں بلوچستان اسمبلی لکھا ہوا ہے۔
دوسری طرف ویڈیو سامنے آنے پر سیکریٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی سیکریٹریٹ کی ٹیم تحقیقات کےلیے کراچی پہنچ گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی کےلیے ٹشو پیپرز کا ٹھیکہ کراچی کی ایک کمپنی کو دیا گیا تھا، مذکورہ کمپنی اور ہوٹل انتظامیہ سے تحقیقات کی جارہی ہے۔
سیکریٹری بلوچستان اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ ٹشو پیپرز سے متعلق تحقیقات کے بعد ذمے داران کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلوچستان اسمبلی ٹشو پیپرز اسمبلی کے
پڑھیں:
فضائی آلودگی سے ذیابیطس ہونے کا بھی انکشاف
کراچی( اسٹاف رپورٹر) فضائی آلودگی سے ذیابیطس ہونے کاانکشاف‘ بعض افراد محض کچھ ہی دن میں فضائی آلودگی کے باعث بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔ امریکی طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین نے فضائی آلودگی کے اثرات کی متعدد تحقیقات اور ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فضائی آلودگی میں پائے جانا والا خطرناک کیمیکل (benzene metabolites) انسان کے جسم میں داخل ہونے کے بعد طبی پیچیدگیاں بڑھاتا ہے اور اس سے انسولین کی مزاحمت بھی پیدا ہوتی ہے‘ مذکورہ مرکب فضائی آلودگی میں پایا جاتا ہے اور اسے ’ایئربورن کیمیکل‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،اس سے بلڈ شوگر کی سطح نارمل حد سے بڑھ جاتی ہے، اور جسم میں انسولین کی مزاحمت کم ہوجاتی ہے ‘ فضائی آلودگی کے شکار ہر عمر کے افراد کے پیشاب میں مذکورہ کیمیکل موجود تھا۔