تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام نے دین اسلام کی سربلندی کے لئے عظیم خدمات انجام دیں، آپ کا نام رہتی دنیا تک قائم ودائم رہے گا، حضرت علی کی تعلمیات پر عمل پیرا ہو کر دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔   اسلام ٹائمز۔ یوم حسین کمیٹی ملتان کے زیراہتمام جشن یوم علی کے موقع پر سالانہ دسترخوان ابو طالب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی، سید احمد مجتبی گیلانی، سید اصغر عباس نقوی نے کہا کہ خلیفتہ المسلمین حضرت امام علی کی تعلیمات امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہے جو کہ دنیاو آخرت میں کامیابی کا زینہ ہیں، آج ہم جن مشکلات و مصائب کا شکار ہیں وہ دین سے دوری کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ حضرت علی ابن ابی طالب کے فضائل و کمالات میں کوئی ان کا ہمسر نہیں، حضرت علی ہر لمحہ، ہر گھڑی اور ہر جنگ کے موقع پر حضور پاک (ص) کے ہمراہ رہے اور دین اسلام کی سربلندی کے لئے عظیم خدمات انجام دیں، آپ کا نام رہتی دنیا تک قائم ودائم رہے گا۔ حضرت علی کی تعلمیات پر عمل پیرا ہو کر دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے، حضرت علی کا زمانہ خلافت نبی کریم (ص)کے اسوہ حسنہ کا عملی پیکر تھا، آپ کی سیرت وکردار امت کے لئے روشنی ورہنمائی کا مظہر ہے۔ اس موقع پر شیخ طارق رشید، چوہدری عبدالوحید ارائیں، حاجی جاوید اختر انصاری، بابو نفیس انصاری، انجینئر آصف رفیق رجوانہ، سید حسن رضا مشہدی، مولانا غلام مصطفی انصاری، ظہور احمد بھٹہ، حسن خان علزئی، ڈاکٹر علی عباس حر، صابر پیا، سید سجاد حیدر نقوی، محمد علی نقوی، شکیل لابر، سید جعفر علی شاہ، سید مبشر نقوی، سید قمر نقو ی، ہاشم نقو ی شریک تھے۔ تقریب میں سماجی، سیاسی، مذہبی رہنماں سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ 
 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حضرت علی کے لئے

پڑھیں:

اپوزیشن رہنمائوں کی شاہد خاقان عباسی کی رہائشگاہ پر اہم بیٹھک

اسلا م آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 190 ملین پائونڈ ریفرنس میں سزا سنائے جانے کے بعد شاہد خاقان عباسی کی رہائشگاہ پر اپوزیشن رہنماؤں کی اہم بیٹھک ہوئی۔
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ کے ساتھ ہونے والی اہم ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین محمود خان اچکزئی، اسد قیصر ، عمر ایوب ، سلمان اکرم راجہ، علامہ ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا شریک ہوئے ، اس کے علاوہ مفتاح اسماعیل اور سردار مہتاب عباسی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کے اراکین میرے گھرآئے، انہوں نے کہا ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ آئین کے بالا دستی ہو، ہم ملک میں ہرسطح آئین کی بالا دستی کیلئے آواز اٹھائیں گے۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ محمود اچکزئی نے آئین کی بلادستی کیلئے چلنے کی دعوت دی ہے، ہماری جماعت محمود اچکزئی کی دعوت پر مشاورت کرے گی۔
ملاقات کے بعد سینئر سیاستدان محمود اچکزئی نے کہا کہ اج ہمیں بہت بری خبر ملی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 14 سال کی سزا ملی لیکن اچھی خبر ملی شاہد خاقان عباسی آئین کی بالادستی کیلئے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین کی بلا دستی کیلئے آج ہم نے ایک انڈر اسٹینڈنگ بنالی ہے۔
ملاقات میں شریک پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی ائی کو سزا انصاف کے نظام پر کلا دھبہ ہے، فیصلہ کیا ہے سب کو ون پوائنٹ ایجنڈے پر اکھٹا کرنا ہے۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ ملک میں رول آف لاء، آئین کی بالادستی کیلئے سب کو اکٹھا ہونا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • حافظ نعیم نے ’’میرا برانڈ پاکستان‘‘ نمائش کا افتتاح کردیا، عوام کی بڑی تعداد میں شرکت
  • مذاکرات کمیٹی ڈرامہ
  • بجلی کی قیمت پر سالانہ نظر ثانی، متعدد گرانٹس، کئی اداروں کی تشکیل نو منظور
  • کفایت شعاری مہم کے تحت مزید پانچ وزارتوں کی تشکیل نو کا فیصلہ،وزارت مواصلات، وزارت ریلوے، وزارت تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ، محصولات ڈویژن اور پٹرولیم ڈویژن شامل
  • اپوزیشن رہنمائوں کی شاہد خاقان عباسی کی رہائشگاہ پر اہم بیٹھک
  • خواجہ سلمان رفیق کی بادشاہی مسجد میں سالانہ اتحاد امت کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت
  • عمران خان ،بشریٰ بی بی کو سزا،لیگی رکن اسمبلی و دیگر کا جشن، مٹھائی تقسیم
  • الخدمت مدارس تفہیم القرآن کے سالانہ امتحانات ،ہزاروں طلبہ کی شرکت
  • چند اہم انٹرنیشنل ڈویلپمنٹس