اسلام آباد: سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کمیشن نے پیش رفت رپورٹ جمع کرادی، جس کے مطابق سال 2024 میں گزشتہ 6 برسوں کے دوران سب سے کم 379 کیسز رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی لاپتہ افراد کمیشن کی پیش رفت رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2024 میں لاپتہ افراد کمیشن نے 427 مقدمات نمٹائے جبکہ 2251 کیسز سال 2024 کے اختتام تک زیر التوا ہیں۔
دسمبر 2024 میں جبری گمشدگی کے 29 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ 44 کیسز نمٹائے گئے، دسمبر 2024 میں 2 لاشیں ملیں اور 23 افراد گھروں کو واپس پہنچے، 5 لاپتہ افراد حراستی مراکز میں جبکہ 4 جیلوں میں پائے گئے، اس کے علاوہ دسمبر میں کمیشن نے 10 کیسز جبری گمشدگی کے نہ ہونے کی بنیاد پر نمٹائے۔
لاپتہ افراد کمیشن کو 2011 سے 2024 تک 10,467 کیسز موصول ہوئے، اس عرصے میں 4,613 افراد گھروں کو واپس پہنچے اور 686 افراد جیلوں میں پائے گئے۔
سال 2011 سے 2024 تک 1011 افراد حراستی مراکز میں پائے گئے جبکہ لاپتہ قرار دیے گئے 288 افراد کی 2011 سے 2024 کے درمیان لاشیں ملیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: لاپتہ افراد کمیشن سال 2024

پڑھیں:

نارتھ کراچی سے 11 روز قبل لاپتہ ہوئے 7 سالہ بچے کی لاش مل گئی

نارتھ کراچی سے 11 روز قبل لاپتہ ہوئے 7 سالہ بچے کی لاش مل گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے 11 روز قبل لاپتہ ہونے والے 7 سال کے بچے صارم کی لاش مل گئی۔
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق بچے کی لاش بلڈنگ کے انڈر گراؤنڈ ٹینک سے ملی ہے، بچے کی لاش کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا گیا ہے، لگتا ہے واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا ہے۔
اس سے قبل بچے کے والد کی جانب سے بلال کالونی تھانے میں نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سے 7 سالہ بچے صارم کو مبینہ طور پر اغواء کیے جانے کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔
مقدمے کے مطابق صارم 7 جنوری کی دوپہر فلیٹ میں مدرسے میں پڑھنے گیا اور لاپتہ ہو گیا تھا۔
بعد ازاں رواں ہفتے گورنر سندھ کامران ٹیسوری لاپتہ بچے کے گھر پہنچے تھے اور انہوں نے والدین کو بچے کی بازیابی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی تھی۔
علاوہ ازیں بچے کے اغواء کا کیس اے وی سی سی ٹرانسفر کر دیا گیا تھا، اس دوران بچے کے والد کو 5 لاکھ روپے بھتہ دینے کا میسیج بھی موصول ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق میسیج بھیجنے والے نمبر کے حوالے سے چھان بین بھی شروع کر دی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • سیف علی خان کے علاج پر کتنے لاکھ خرچ ہوئے؟ انشورنس کمپنی کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • انٹربورڈ میں گزشتہ سال بے ضابطگیوں کے ذمے داروں کیخلاف کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟منعم ظفر
  • نارتھ کراچی سے 11 روز قبل لاپتہ ہوئے 7 سالہ بچے کی لاش مل گئی
  • کرم: قافلے پر حملے کی تفصیلات، 2 سیکیورٹی اہلکار، 6 ڈرائیورز شہید ہوئے
  • چین کا جی ڈی پی 2024 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.0 فیصد اضافے کے ساتھ  134908.4 ارب یوآن رہا، قومی ادارہ برائے شماریات
  • کرم میں قافلے پر دہشتگرد حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 2 ہو گئی، 3 ڈرائیورز بھی جاں بحق ہوئے
  •  پاکستان میں پولیو کیسز  کی تعداد میں مسلسل اضافہ ، محکمہ صحت نے خبردارکر دیا
  • نومبر کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4 فیصد تک کمی
  • پاکستان میں ہیومن میٹانیومو وائرس کے 2مریض رپورٹ