ملتان: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے کر 20 سال قدیم ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے بولرز نے ویسٹ انڈیز کو 251 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دوسری اننگز میں 123 رنز پر آل آؤٹ کر دیا۔

پاکستانی بولرز نے اس میچ میں دونوں اننگز میں صرف 371 گیندیں پھینکیں، جو کہ پاکستانی بولنگ کی کسی بھی ٹیسٹ میچ میں سب سے مختصر میچ وننگ کارکردگی ہے۔ اس سے قبل 2005 میں بنگلادیش کے خلاف پاکستان نے ملتان میں 494 گیندوں میں فتح حاصل کی تھی۔

اس میچ میں ایک اور 34 سال پرانا ریکارڈ بھی ٹوٹا، جب پاکستان نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر سب سے کم گیندوں میں نتیجہ خیز ٹیسٹ میچ مکمل کیا۔ اس میچ کی چاروں اننگز میں 1064 گیندیں کرائی گئیں، جو 1990 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 1048 گیندوں سے کم ہیں۔

ملتان ٹیسٹ کا فیصلہ تیسرے دن ہی ہو گیا، جس میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے کر 2 میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ اس شاندار کامیابی پر پاکستان کے ساجد خان کو بہترین بولنگ کے لیے پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: نے ویسٹ انڈیز کو پاکستان نے میچ میں

پڑھیں:

ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹ پر 109 رنز بنالیے، برتری 202 رنز

ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹ پر 109 رنز بنالیے، برتری 202 رنز WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز

ملتان (آئی پی ایس )ملتان ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹ پر 109 رنز بنالیے ہیں، یوں پاکستان کی ویسٹ انڈیز پر برتری 202 رنز ہوگئی ہے۔دوسرے دن کا کھیل کم روشنی کی وجہ سے روک دیا گیا ہے، سعود شکیل 2 اور کامران غلام 9 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔دوسری اننگز میں پاکستان کی 3 وکٹ گرگئیں، کپتان شان مسعود 52، محمد ہریرہ 29 اور بابراعظم 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ہیں۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 137 رنز پر پویلین لوٹ گئی، گرین کیپ پہلی اننگز میں 230 رنز آوٹ ہوئی تھی، جواب میں ساجد خان اور نعمان علی نے ویسٹ انڈیز کی اننگز کو صرف 25 اعشاریہ 2 اوورز میں بھی ہی سمیٹ دیا۔ویسٹ انڈیز کے میکائیل لوئس 1 رن پر، کیاسی کارٹی صفر پر، کریک براتھویٹ 11 رنز پر اور کیون ہوج 4 رنز پر ساجد خان کا شکار بن گئے۔

بعدازاں جسٹن گریویس 4 اور ٹیون املاچ 6 رنز بنا کر نعمان علی کا شکار بنے۔اس کے بعد 51 رنز پر ویسٹ انڈیز کی ساتویں، 66 رنز پر آٹھویں اور 91 رنز پر نویں وکٹ بھی نعمان علی کے حصے میں آئی۔پاکستان کے لیے آخری وکٹ ابرار احمد نے حاصل کی۔

اس سے قبل ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان ٹیم پہلی اننگ میں 230 رنز بنا کر آٹ ہو گئی۔پاکستان ٹیم کی جانب سے سعود شکیل اور محمد رضوان نے پہلی نا مکمل اننگ کا دوبارہ آغاز کیا جس کے بعد پاکستان کی پانچویں وکٹ 187 اور چھٹی وکٹ 197 رنز پر گر گئی۔سعود شکیل 84 اور سلمان آغا 2 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔ اس دوران محمد رضوان نے ایک اینڈ سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔

بعدازاں پاکستان کی ساتویں اور آٹھویں وکٹ 200 رنز پر گری، نعمان علی صفر اور محمد رضوان 71 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔پاکستان کی نویں وکٹ 225 رنز پر گری، خرم شہزاد 7 رنز بنا کر آٹ ہوئے جبکہ قومی ٹیم کی آخری وکٹ 230 رنز پر گری، ساجد خان 18 رنز بنا کر آٹ ہوئے جبکہ ابرار احمد صفر پر ناٹ آٹ رہے۔

پاکستان ٹیم نے پہلی اننگ میں مجموعی طور پر 68.5 اوورز بیٹنگ کی۔ ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز اور جومیل وریکین نے 3،3 جبکہ کیون سنکلیئر 2 اور گداکیش موتی نے ایک کھلاڑی کو آٹ کیا۔ گزشتہ روز کھیل کا اختتام پاکستان ٹیم نے 4 وکٹ پر 143 رنز کے ساتھ کیا تھا۔

پہلے روز شان مسعود 11، محمد ہریرہ 6، بابر اعظم 8 اور کامران غلام 5 رنز بنا کر آٹ ہو گئے تھے جس کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل نے پارٹنر شپ قائم کر کے اسکور 4 وکٹ پر 143 رنز تک پہنچایا تھا۔پہلے ٹیسٹ میں شان مسعود، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، خرم شہزاد، ابرار احمد اور محمد ہریرہ ٹیم میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم دسمبر 2006 کے بعد پہلی بار ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملتان ٹیسٹ: پاکستانی اسپنرز ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن اڑا کے رکھ دی، مہمان ٹیم کو 127 رنز سے شکست
  • پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد ریکارڈ بنالیا
  • ملتان ٹیسٹ : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے دی
  • ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے دی
  • ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دیدی
  • ملتان ٹیسٹ کا تیسرا روز، دوسری اننگز میں پاکستان 157 پر آؤٹ، ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 251 رنز کا ہدف
  • ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیزکیخلاف پاکستان کو 202 رنز کی برتری حاصل
  • ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹ پر 109 رنز بنالیے، برتری 202 رنز
  • ملتان ٹیسٹ، پاکستان نے پہلے روز 4 وکٹ پر 143 رنز بنالیے