کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہونے سے شہر میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا، ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کی وجہ سے شہر کے 23 گرڈ اسٹیشنز پر 400 سے زائد فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر کے کچھ علاقوں میں بجلی کا تعطل آیا جس پر فوری بحالی کا کام شروع کیا گیا تاہم اب شہر میں بجلی کی فراہمی معمول پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح 11 بجے کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ آئی جس پر شہر کے بڑے حصے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کی وجہ سے بلدیہ گرڈ کے 49 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی اور ایئرپورٹ گرڈ کے 33 فیڈرز پر بجلی بند ہوئی۔

اسی طرح، گارڈن گرڈ کے 40فیڈرز، نارتھ کراچی گرڈ کے 33فیڈرز، جیکب لائن کے 47فیڈرز، جیل روڈ گرڈ کے 28 فیڈرز، اورنگی گرڈ کے 38 فیڈرز، محمود آباد گرڈ کے 16 فیڈرز اور کورنگی ایسٹ گرڈ کے 40 فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

ڈی ایچ اے گرڈ کے 23 فیڈرز، اولڈ گولیمار گرڈ کے 31 فیڈرز، ولیکا گرڈ کے 33 فیڈرز، ڈیفنس گرڈ کے 54 فیڈرز، ہاورن آباد گرڈ کے 38 فیڈرز، شادمان گرڈ کے 27فیڈرز اور کلفٹن گرڈ کے 38 فیڈرز، سائٹ گرڈکے67فیڈرز،کورنگی ساوتھ کے 24 فیڈرز، اولڈ ٹاون گرڈ کے 35 فیڈرز اور کریک سٹی گرڈ کے 27 فیڈر ٹرپ کر گئے۔

اطلاعات کے مطابق 2 گھنٹے بعد شہر میں بجلی کی فراہمی بحال ہونا شروع ہوگئی لیکن متعدد علاقوں میں کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بجلی کی بحالی ممکن نہیں ہو سکی تھی۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ شہر کے چند محدود علاقوں سے بجلی کی فراہمی میں تعطل کی شکایات موصول ہوئیں، محدود تکنیکی خرابی کے باعث آنے والے تعطل کو فوری دور کر دیا گیا ہے۔ لسبیلہ اور بلدیہ میں بجلی کی فراہمی بھی مکمل بحال ہے جبکہ شہر اور گردونواح میں بجلی کی سپلائی معمول کے مطابق ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ مزید مدد کے لیے 118 یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل میں بجلی کی فراہمی میں بجلی کا کے الیکٹرک گرڈ کے شہر کے

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی پر فول پروف سیکیورٹی فراہمی کی جائے گی، کمشنر کراچی

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میگا ایونٹ کے موقع پر شہر کو سجایا جائے گا، کھلاڑیوں کی تصاویر اور اسکیچز نصب کیے جائیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی 2025ء کو کامیاب اور یادگار بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے انعقاد کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی فراہمی کی جائے گی۔ کمشنر کراچی کی زیر صدارت اس حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے نمائندے ارشد خان نے اجلاس کو بریفنگ دی اور بتایا کہ میگا ایونٹ 19 فروری سے شروع ہو کر 9 مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میگا ایونٹ کے موقع پر شہر کو سجایا جائے گا، کھلاڑیوں کی تصاویر اور اسکیچز نصب کیے جائیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی 2025ء کو کامیاب اور یادگار بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔ کراچی انتظامیہ نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کو کامیاب اور یاد گار بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس موقع پر سیکورٹی کے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں متعلقہ اداروں نے سیکورٹی اقدامات کےلیے منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔ کراچی انتظامیہ نے میچز کے انعقاد کو شہریوں کی توقعات کے مطابق اور پارکنگ و گراؤنڈ تک پہنچنے کے لیے خصوصی سہولتیں فراہم اور انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن کے درمیان مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جائیں گے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، افغانستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے بڑے حصے میں بجلی کی معطلی، کے الیکٹرک کا بیان سامنے آگیا
  • کراچی کو بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کا سامنا، ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ
  • کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، 400 سے زائد فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل
  • کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن
  • کراچی میں متعدد گرڈ اسٹیشنز ٹرپ کرگئے، شہر کے بڑے حصے کی بجلی بند
  • اسحاق ڈار نے صنعتی بجلی صارفین کو ریلیف فراہمی کی ہدایت کر دی
  • چیمپئنز ٹرافی پر فول پروف سیکیورٹی فراہمی کی جائے گی، کمشنر کراچی
  • صنعتی زونز میں بجلی کی فراہمی یقینی بنانا ضروری ہے، شیخ امتیاز حسین
  • لائینز ایریا کو کے الیکٹرک کے ظلم سے نجات دلائی جائے، ذوالفقار قائم خانی