وزیراعظم کی اہم مصروفیت،مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس موخر
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
اسلام آباد: وزیراعظم محمدشہبازشریف کی طرف سے قومی اسمبلی میں بار بار کورم ٹوٹنے کے معاملے پرآج (پیرکو) طلب کیاگیا مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس موخرکردیاگیا،ذرائع کےمطابق وزیراعظم کی اہم مصروفیات کے باعث پارلیمانی پارٹی کا اجلاس موخرکیاگیاہے،واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم سے ملاقات میں اسمبلی میں باربار کورم ٹوٹنے کا معاملہ اٹھایا تھا جس کانوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو طلب کیاتھا، تمام وزراء اور اراکین ن لیگ کو پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کردی گئی، شہباز شریف اراکین کو کورم پورا رکھنے اور پارلیمانی بزنس مین شرکت کی ہدایات د ینی تھیں، وزیراعظم کی طرف سے پارلیمانی پارٹی کو حکومت تحریک انصاف مذاکرات پر بھی اعتماد میں لئے جانے کابھی امکان تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پارلیمانی پارٹی کا
پڑھیں:
دوسروں پر انگلیاں اٹھانے والے پی ٹی آئی رہنما خود کرپٹ ہیں، پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)پر ملک میں افراتفری اور نفرت کی سیاست کو فروغ دینے پر تنقید کی ہے۔اتوار کو اپنے ایک خصوصی انٹرویو کے دوران انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی منافقت کر رہی ہے کیونکہ دوسروں پر انگلیاں اٹھانے والے خود کرپٹ ثابت ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی غلط کاریوں سے متعلق مزید انکشافات مستقبل میں سامنے آئیں گے۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر مزید سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اپنے دور حکومت میں انہوں نے عوام کی خدمت پر اپنی جیبیں بھرنے کو ترجیح دی۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر عام لوگوں اور تاجر برادری کو ہراساں کرنے کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ شہزاد اکبر پر بر تاجروں کو ہراساں کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کو بحرانوں سے بچانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے اقدامات کے نتیجہ میں سی پیک کے تحت رکے ہوئے منصوبوں پر پیش رفت جاری ہے اور نئے منصوبے بھی شامل کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب مسلم لیگ (ن) نے حکومت سنبھالی تو پاکستان کو اہم چیلنجز کا سامنا تھا لیکن ہماری کوششوں سے ملک کی معیشت دوبارہ سے نمو پذیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ سی پیک جو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا ایک فلیگ شپ منصوبہ ہےمسلم لیگ (ن) کی قیادت میں زور پکڑ چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس جامع منصوبے کا مقصد علاقائی رابطوں کو بڑھانا، اقتصادی ترقی کو فروغ دینا اور پاکستان اور اس سے باہر لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانا ہے۔ دانیال چوہدری نے کہا کہ ہم فخر سے دعویٰ کر رہے ہیں کہ مسلم لیگ ن ملک کو ترقی کی طرف لے جا رہی ہے۔