غزہ جنگ بندی معاہدہ ، حماس نے 3 اسرائیلی قیدی ریڈ کراس کے حوالے کردیے
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
غزہ : فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 3 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا۔
ریڈ کراس کی ٹیم اسرائیلی خواتین کو غزہ میں اسرائیل کے خصوصی فوجی یونٹ پہنچائےگی جہاں سے انہیں اسرائیلی فوجی اسپتال لے جایا جائےگا، فوجی اسپتال میں ان کا ابتدائی طبی معائنہ ہوگا، یہ خواتین اسپتال میں ہی اپنے اہلخانہ سے ملاقات کریں گی۔
اس سے قبل حماس کی جانب سےآج رہا کیے جانے والی 3 اسرائیلی خواتین قیدیوں کے نام جاری کیے گئے تھے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے سے معاہدے کے تحت آج رہا کیے جانے والے 90 فلسطینی قیدیوں کے نام جاری کردیے گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق آج رہا کیے جانے والے فلسطینی قیدیوں میں 69 خواتین اور 21 بچے شامل ہیں، اسرائیل کی جانب سے بھی فلسطینی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ریڈ کراس
پڑھیں:
اسرائیل آج رہا ہونیوالے 90 فلسطینی قیدیوں کی فہرست دے گا، حماس
اسرائیل اپنی 3 قیدی خواتین کے بدلے رہا کیے جانیوالے فلسطینی قیدیوں کی فہرست دیگا۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی قید سے رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں جنگ بندی کا آغاز ہوگیا، اسرائیل آج رہا ہونے والے 90 فلسطینی قیدیوں کی فہرست دے گا۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل اپنی 3 قیدی خواتین کے بدلے رہا کیے جانے والے فلسطینی قیدیوں کی فہرست دے گا۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی قید سے رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق غزہ پر 15 ماہ سے مسلط اسرائیلی جنگ میں ہزاروں بچوں اور خواتین سمیت 46 ہزار 899 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی اور ہزاروں لاپتہ ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی بمباری سے غزہ کی بستیاں ملیا میٹ ہوگئی ہیں۔ یہاں گھر، تعلیمی ادارے اور اسپتال کھنڈر بن چکے ہیں۔ یاد رہے کہ اس بدترین اسرائیلی جارحیت کے دوران حماس کے رہنماء اسماعیل ہنیہ کو تہران، حسن نصراللّٰہ کو بیروت اور یحییٰ سنوار کو غزہ میں شہید کیا گیا۔