لاہور:

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے تحریک انصاف سے مذاکرات کے حوالے سے وزیراعظم کو اہم ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے صدر اور اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے اہم ملاقات کی جو دو گھنٹے تک جاری رہی اور اس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صد مسلم لیگ ن کو ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ،مذاکرات اور ملکی معاشی استحکام سمیت اہم امور پر بریفنگ دی۔

نواز شریف نے کہا کہ ملک کےلئے ہم سب کو اکٹھا ہوکر چلنا ہوگا۔ انہوں نے تحریک انصاف سے مذاکرات کے حوالے سے شہباز شریف کو ہدایت کی کہ مذاکرات میں ملکی مفاد کو سامنے رکھا جائے۔ 

https://www.

express.pk/story/2743592/muslim-league-n-ki-aala-qayadat-ka-pti-k-tehriri-mutalibat-par-gor-2743592/

شہبازشریف نے مذاکرات کے حوالے سے ہونے والی اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا اور بریفنگ دی کہ ملک کے معاشی حالات بہتر ہوگئے، حالات مثبت سمت کی طرف گامزن ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی سے مذکراتی عمل بارے تازہ صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ اہم بیٹھک میں پی ٹی آئی کے مطالبات پر غور بھی کیا گیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کی جانب سے حکومتی کمیٹی کے علاوہ دیگر اسٹیک ہولڈرز سے بھی ملاقات بھی زیر غور آئی۔

نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی عوام کو مہنگائی سے ریلیف دیاگیا، مسلم لیگ ن کی حکومت بہتر انداز میں عوام کی خدمت کرتی رہے گی، ملک کے معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے۔ 

https://www.express.pk/story/2743582/pti-ka-190-million-pounds-case-ka-faisla-aglay-48-hours-m-challenge-krne-ka-faisla-2743582/

بعد ازاں شہباز شریف صدر ن لیگ سے ملاقات کے بعد جاتی عمرہ سے واپس روانہ ہوگئے۔
 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شہباز شریف مسلم لیگ ن نواز شریف شریف نے شریف ن

پڑھیں:

علی پرویز ملک سے کویتی سفیر ملاقات، پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ کی سہولت میں 2 سال کی توسیع

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ملاقات میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کویت اور دیگر برادر ممالک کی سپورٹ کی بدولت مشکل معاشی اصلاحات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خلیجی عرب ملک کویت نے پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ کی سہولت میں 2 سال کی توسیع کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق یہ سہولت کویت پیٹرولیم کی جانب سے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے اسلام آباد میں کویتی سفیر نے ملاقات کی، اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کویت اور دیگر برادر ممالک کی سپورٹ کی بدولت مشکل معاشی اصلاحات میں کامیابی حاصل کی ہے۔

کویتی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے معاشی ترقی حاصل کی ہے، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ پاکستان کے لیے خصوصی رعایت پر کویت کا شکریہ ادا کرتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کویت کے عوام، امیر کویت اور ولی عہد کے لیے بے پناہ محبت اور احترام رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کا پھر طبی معائنہ  طبیعت ٹھیک ہے: صدر (ن) لیگ 
  • وزیراعظم کا ہنگری سے ویزے میں نرمی سمیت دیگر شعبوں میں ایم او یوز پر دستخط پر اظہار اطمینان
  • وزیراعظم شہباز شریف پٹرول کی قیمتیں کیوں کم نہیں کر رہے؟
  • وزیراعظم کا ہنگری سے ویزے میں نرمی سمیت دیگر شعبوں میں ایم او یوز پر  اظہار اطمینان
  • علی پرویز ملک سے کویتی سفیر ملاقات، پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ کی سہولت میں 2 سال کی توسیع
  • این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کا حصہ دوگنا کردیا گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • چین ہر مشکل میں پاکستان کے ساتھ رہا، نوجوان ہی ترقی کی کنجی ہیں شہباز شریف
  • وزیراعظم شہبازشریف کا لیبیا میں کشتی حادثے پر اہم موقف
  • اوورسیز پاکستانیز کنونشن: وزیراعظم شہباز شریف نے کونسے اہم اعلانات کیے؟
  • وزیراعظم کا پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کا خیرمقدم