Nawaiwaqt:
2025-01-19@17:35:46 GMT

بلوچستان : بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اِضافَہ

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT

بلوچستان : بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اِضافَہ

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔بلوچستان کی وادی زیارت اورگرد و نواح میں برفباری سے موسم سرد ہوگیا ہے، زیارت شہر میں اب تک 3 انچ برف پڑ چکی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ چمن، قلعہ عبداللہ، پشین کے بالائی علاقوں میں برفباری سے رابطہ سڑکیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چمن وگردونواح میں بھی موسلادھار بارش ہوئی ہے.

بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ جس کے باعث این 25 چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ایمرجنسی نافذ نافظ کردی گئی ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

بلوچستان میں برفانی طوفان نے قہر ڈھا دیا ، بجلی اور سڑکیں بند ، نشیبی علاقے زیر آب

بلوچستان میں برفانی طوفان نے قہر ڈھا دیا ، بجلی اور سڑکیں بند ، نشیبی علاقے زیر آب WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز

کوئٹہ: بالائی بلوچستان میں برفانی طوفان نے قہر ڈھا دیا۔ کوئٹہ، چمن، درہ کوژک، قلعہ عبداللہ اور زیارت سمیت کئی مقامات پر برفباری اور بارش ہوئی، زیارت شہر میں رات سے اب تک تین انچ برف پڑچکی ہے اور کئی سڑکیں بند ہوکر رہ گئی ہیں۔ این پچیس چمن، کوئٹہ، کراچی شاہراہ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برفانی طوفان کے باعث کوژک ٹاپ میں روڈ کلئیرنس آپریشن بھی معطل ہوگیا ہے۔ جس سے بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لیے آمدورفت معطل ہوکر رہ گئی اور کئی گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں۔

شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوگیا اور چمن میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا، کئی شہروں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں موسلادھار بارش اور برفباری کے بعد سردی میں اضافہ، راستے بند
  • سردی کی شدید لہر،21 جنوری سے بارش کی پیشگوئی
  • بلوچستان میں موسلادھار بارش اور برفباری سے سردی بڑھ گئی، راستے بند
  • بلوچستان میں برفباری اور بارشوں سے سردی کی شدت میں اضافہ
  • اتوار کے روز ملک کے کن علاقوں میں بارش متوقع ہے؟
  • بلوچستان میں برفانی طوفان نے قہر ڈھا دیا ، بجلی اور سڑکیں بند ، نشیبی علاقے زیر آب
  • وادی زیارت میں برفباری، چمن میں موسلادھار بارش
  • شمالی بلوچستان میں ہلکی بارش، پہاڑی علاقوں میں برفباری
  • کراچی میں سردی مزید بڑھے گی، درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک گرنے کا امکان