ممبئی : بالی وڈ کے معروف گلوکار درشن راول نے اپنی دوست دھارل سورلیا کے ساتھ روایتی انداز میں شادی کرلی۔ 

شادی کی تقریب میں دلہن نے سرخ لہنگا جبکہ دلہا نے سفید کڑھائی والے شیروانی میں سب کو متاثر کیا۔ درشن نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، "میری بہترین دوست ہمیشہ کے لیے۔"

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں جوڑے کو خوشی سے مسکراتے اور اپنی نئی زندگی کی شروعات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

پہلی تصویر میں درشن نے دھارل کو گلے لگایا ہوا ہے، دوسری تصویر میں دونوں شادی کے منڈپ میں بیٹھے ہوئے ہیں، اور ایک اور تصویر میں ان کے ہاتھوں میں ہاتھ دیے دکھایا گیا ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Darshan Raval (@darshanravaldz)

مداحوں اور دوستوں نے تصاویر پر مبارکباد کے پیغامات کی بھرمار کر دی۔ ایک مداح نے لکھا، "آپ دونوں کو دیکھ کر دل خوش ہو گیا، آپ کی جوڑی ہمیشہ سلامت رہے۔" ایک اور صارف نے کہا، "انتظار کا وقت ختم ہوا، اور یہ لمحہ انتہائی خوبصورت ہے۔ زندگی بھر کی خوشیوں کے لیے دعاگو ہوں۔"

دھارل سورلیا کا پس منظر آرکیٹیکچر اور ڈیزائن سے ہے، جبکہ درشن راول بالی وڈ کے مشہور گلوکار ہیں اور انہوں نے کئی ہٹ گانے دیے ہیں، جن میں 'پریم رتن دھن پایو،' 'چھوگڑا،' اور 'صاحبہ' شامل ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

گلوکار جواد احمد نے بجلی چوری کا الزام مسترد کردیا

لاہور:

برابری پارٹی کے چیئرمین جواد احمد نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران اپنے اوپر لگنے والے بجلی چوری کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق جواد احمد نے کہا کہ وہ گھر پر تھے جب ان کی اہلیہ نے سیلون سے کال کی اور بتایا کہ کچھ افراد سروے کے نام پر میٹر چیک کر رہے ہیں۔ بعد میں معلوم ہوا کہ گرین میٹر اتار لیا گیا ہے، جو شہری کی ذاتی ملکیت ہوتا ہے۔ 

جواد احمد کے مطابق، ان کے علاقے میں چوریوں کے پیش نظر میٹر کو جنگلے میں بند کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میٹر کی جانچ کیے بغیر اسے بجلی چوری کا الزام لگا کر لے جایا گیا، جس پر انہیں غصہ آیا۔ جواد احمد نے کہا کہ وہ خود پولیس کے پاس گئے اور لیسکو حکام سے بات کی۔ 

انہوں نے ان الزامات کو پروپیگنڈا قرار دیا اور کہا کہ ان کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ گرین میٹر سے بجلی چوری ممکن نہیں۔ جواد احمد نے دعویٰ کیا کہ اس معاملے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔    

متعلقہ مضامین

  • روس کیلیے یوکرین کیخلاف لڑتے ہوئے 12 بھارتی ہلاک اور 16 لاپتا؛ مودی سرکار کی تصدیق
  • بھارتی اداکارہ نے اپنی سوتیلی بیٹی کیخلاف مقدمہ درج کرادیا
  • گلوکار جواد احمد نے بجلی چوری کا الزام مسترد کردیا
  • بشریٰ انصاری کا شادی سے متعلق مردوں کو اہم مشورہ
  • نوجوان بھارتی اداکار کار حادثے میں جاں بحق
  • انصاف کا بول بالا ہوا، عمران خان اپنی بے گناہی ثابت نہیں کرسکے، وفاقی حکومت
  • مودی ، اڈانی گٹھ جوڑ؛ کرپشن بے نقاب کرنے والی تنظیم کو بھی خاموش کرا دیا
  • چوروں نے شادی والے گھر کا صفایا کردیا، 15 تولے سونا اور 34 لاکھ روپے چوری کرلیے
  • نوجوان نے ایک ہی دن میں تین لڑکیوں سے شادی کرلی