نواز شریف نےاپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانےکا مشن سونپ دیا، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا ( کے پی کے ) بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ نواز شریف نےاپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانےکا مشن سونپ دیا ہے، بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کو شریف خاندان کی طرح پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے پر سزا نہیں ہوئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کے پی کے نے کہاکہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو غیرموثر بنانے کا کام شروع ہوچکا ہے، وزراء اپنےحلف کا پاس رکھ کرپی ٹی آئی اور عسکری قیادت کی ملاقات پرسیاست نہ کریں۔
انہوں نے مزید کہاکہ آرمی چیف سے ملاقات کے بعد سے مسلم لیگ ن کے کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے، کچھ شرپسندھ عناصر مذاکرات ناکاما بنانے پر عمل پیرا ہیں۔ خیال رہے کہ خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد سے اپوزیشن کافی متحرک ہوگئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی عمرہ می نواز شریف سے اہم ملاقات، پی ٹی آئی سے مذاکرات پر مشاورت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا رائیونڈ میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے ملاقات کی جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات بھی زیر غور آئے۔ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جاتی امرا رائیونڈ پہنچے جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں، ملاقات 2 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی۔
ملاقات میں تینوں رہنماوں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جب کہ وزیراعظم شہبازشریف نے نواز شریف کو ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال سے آگاہ کیا اوراہم امور پر مشاورت کی۔اس کے علاوہ ملاقات میں پی ٹی آئی سے ہونے والے سیاسی مذاکرات بھی زیر غور آئے، مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات کے دوران پیش کیے جانے والے تحریک انصاف کے تحریری مطالبات کے جواب پر بھی غور کیا گیا۔ ملاقات میں گفتگو میں کہا گیا کہ ملک کی معاشی بدحالی دور کرنے کے لیے حکومت کی کوششیں رنگ لائی ہیں، مہنگائی کےگراف میں خاطرخواہ کمی آئی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے صدر نے مہنگائی میں کمی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔بعد ازاں، وزیراعظم شہباز شریف ملاقات کے بعد واپس ماڈل ٹاون روانہ ہوگئے۔
چیچہ وطنی: بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
مزید :