چیئرمین سی ڈی اے کا ایف ایٹ جناح ایونیو انٹرچینج ، ایف ٹین راونڈ آبائوٹ منصوبے اور سیکٹر سی 14کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ممبر انجینئرنگ اور متعلقہ افسران کے ہمراہ ایف ایٹ جناح ایونیو انٹرچینج اور ایف ٹین راونڈ آباوٹ منصوبے کا دورہ کیا اورجاری تعمیراتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اتوار کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے کو منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں اور ان کے تکمیلی شیڈول کے حوالے سے بریفننگ دی گئی ۔بریفنگ میں بتایا کہ جناح ایونیو انٹرچینج پر فلائی اوور کے باکس گرڈرکی بیس سلیب مکمل ہو چکی ہے، منصوبے کی ورٹیکل اور فائنل سلیب رواں ماہ مکمل ہو جائے گئی،جناح ایونیو سے ایف ٹین کی جانب برج پر 2 ڈیک سلیبز کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے جناح ایونیو سے ملحقہ ایف ٹین برج پر مکمل کی گئی ڈیک سلیبز کے کام کا بھی معائنہ کیا۔چیئرمین سی ڈی اے نے F-10 رانڈ آباٹ پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لئے انجینئرنگ ری ماڈلنگ ڈیزائن منصوبے کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔چیئرمین سی ڈی اے کو جناح ایونیو پر تعمیر کیے جانے پروٹیکٹڈ یوٹرن کے حوالے سے بھی بریفننگ دی گئی۔چیئرمین سی ڈی اے کو منصوبے میں آنے والے درختوں کی منتقلی کے حوالے سے بھی بریفننگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا کہ منصوبے کی سلپ روڈز کو ایسے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ کوئی بھی درخت متاثر نہ ہو۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے سے ٹری ٹرانسپلانٹر حاصل کرکے بڑے درختوں کی متبادل جگہوں پر کو باحفاظت منتقلی کو یقینی بنایا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے تعمیراتی کاموں میں آنے والے درختوں کی مکمل حفاظت کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ منصوبے کو ایسے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اس کا کوئی بھی درخت متاثر نہ ہو۔اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے کو ناظم الدین روڈ پر ایف ٹین روڈ سے ملحقہ تعمیر کئے جانے والے پروٹیکٹڈ یوٹرن پر بھی متعلقہ افسران نے بریفننگ دی۔بریفننگ میں بتایا کہ پروٹیکٹیڈ یوٹرن سے ایک درخت متاثر ہو رہا تھا جس کے باعث منصوبے کے ڈیزائن میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے۔چئیرمین سی ڈی اے نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایف ٹین رانڈ آباٹ میں آنے والی سروس لائنز کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

بریفننگ منصوبے کے تمام حصوں پر 24 گھنٹے تعمیراتی سرگرمیاں شیڈول کے مطابق جاری ہیں ۔چیئر مین سی ڈی اے نے جناح ایونیو انٹرچینج پر اب تک کے تعمیراتی کاموں پر اظہار اطمینان کیا۔بعد ازاں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سرینا انٹرچینج منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔چیئرمین سی ڈی اے کو بریفننگ میں بتایا کہ سہروردی روڈ پر سرینا انڈر پاس کو فنشنگ کے بعد ٹریفک کیلئے مکمل کھول دیا گیا ہے۔بریفننگ میں بتایا کہ سری نگر ہائی وے پر زیر تعمیر دونوں انڈر پاسسز کو رواں ماہ ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کو خوبصورت بنانے کیلئے لینڈ سکیپنگ اور ہارٹیکلچر ورک کے کام کو یقینی بنایا جائے،منصوبے کے اطراف دیدہ زیب مستقل لائٹس اور ڈیجیٹل سکرینز بھی نصب کی جائیں۔انہوں نے کہاکہ تعمیراتی کاموں کے اعلی معیار کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے،کنسلٹنٹس اور ریزیڈنٹ انجنئیرز سائٹ پر معیار اور تیز تر تعمیراتی سرگرمیوں کو یقینی بنائیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے اسلام آباد شہر کے انفراسٹرکچر میں جدت کے ساتھ ٹریفک کے دیرینہ مسائل پر قابو اور شہریوں کو سگنل فری سہولیات میسر ہوگی۔

علاوہ ازیں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ممبر انجنئیرنگ اور متعلقہ افسران کے ہمراہ سیکٹر C-14 کا دورہ کیا جہاں پر سیکٹر C-14 میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سیکٹر C-14 میں جاری ڈیولپمنٹ کے کام کے حوالے سے متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے کو بریفننگ دی۔بریفننگ میں بتایا گیا کہ سیکٹر C-14 اسلام آباد کی پرائم لوکیشن اور مارگلہ ہل پارک کے دامن میں واقع ایک شاندار رہائشی منصوبہ ہے،سیکٹر C-14 کے روڈ انفراسٹرکچر کا تقریبا 90 فیصد سے زائد کام مکمل کیا جاچکا ہے، بریفننگ میں بتایا کہ سیکٹر C-14 میں ڈرینج اور سیوریج کا 50 فیصد سے زائد کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیکٹر C-14 کے ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لائی جائے، سیکٹر C-14 کے الاٹیز کو آخری قسط کی ادائیگی کے ساتھ قبضہ حوالے کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ سیکٹر C-14 کے ترقیاتی کاموں کے اعلی معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سیکٹر C-14 کے باقی ماندہ ترقیاتی کاموں کو بھی جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا۔چیئرمن سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کے دیگر سیکٹرز کے ترقیاتی کاموں میں حائل رکاوٹوں کو جلد دور کیا جائے،نئے سیکٹرز کی تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی لاکر جلد ازجلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر سی ڈی اے اسلام آباد کے شہریوں کے لئے مزید سیکٹرز مستقبل میں لانچ کرے گا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے ایف ٹین

پڑھیں:

کراچی کی میڈیکل یونیورسٹی کا فلسطینی طلبا کی فیسیں معاف اور وظیفے دینے کا اعلان

وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے امسال غزہ سے جناح یونیورسٹی آنے والے 25 فلسطینوں طالب علموں کو داخلے اور وظیفے دینے کا بھی اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن میں کامیاب ہونے والے 505 طالب علموں کو اسناد تفویض کر دی گئیں، جبکہ یونیورسٹی نے فلسطینی طالب علموں کی فیسں معاف اور انہیں وظیفے دینے کا بھی اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے چھٹے کاونوکیشن میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، ڈاکٹر آف فارمیسی، ماسٹر آف ہبلتھ، بیچلر آف سائنس نرسنگ سمیت مختلف شعبوں کے 505 فارغ التحصل طلبہ وطالبات کو گریجویٹس کی اسناد تفویض کی گئیں۔ تقریب میں بہترین ٹیچرز کو بھی ایوارڈز دئیے گئے۔ کاونوکیشن میں اوائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن، رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان سمیت تمام شعبوں کی فیکلٹی نے شرکت کی، جبکہ کانووکیشن میں پہلی بار ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی کے فارغ التحصیل طلباء کو بھی ڈگریاں دی گئیں۔ کاونوکیشن میں ڈاکٹر محمد اعزاز الرحمٰن (ایم بی بی ایس) اور ڈاکٹر امیرہ عمر (بی ڈی ایس) کو بہترین گریجویٹس کا ایوارڈ دیا گیا۔ مجموعی طور پر 19 گولڈ، 7 سلور، اور 5 کانسی کے میڈلز دیئے گئے۔

ڈاکٹر کرن فاطمہ (ایم ایس پی ایچ) نے بہترین گریجویٹ کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ مختلف پروگرامز میں دیگر ٹاپ پوزیشن ہولڈرز میں فبیحہ افضل (بی بی اے)، نیہا (بی ایس پی ایچ) اور ادیبہ شاہ (بی بی اے ایچ سی ایم) شامل ہیں۔ تقریب میں گریجویٹس ڈاکٹروں و دیگر سے حلف بھی لیاگیا۔ کانوکیشن سے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے اپنے خطاب میں جناح یونیورسٹی میں زیر تعلیم فلطسین طالب علموں کی فیسیں معاف کرکے وظیفے جاری کرنے کا اعلان کیا، جبکہ امسال غزہ سے جناح یونیورسٹی آنے والے 25 فلسطینوں طالب علموں کو داخلے اور وظیفے دینے کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا خوارج کیخلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو خراج تحسین
  • نوجوانوں کو وکالت کے شعبے میں آنا چاہیے، جناح لاء ایسوسی ایشن
  • کراچی کی میڈیکل یونیورسٹی کا فلسطینی طلبا کی فیسیں معاف اور وظیفے دینے کا اعلان
  • جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا فلسطینی طلبا کی فیسیں معاف اور وظیفے دینے کا اعلان
  • چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت آبی مسائل کے حوالے سے اجلاس ،واٹر فلٹر یشن پلانٹس کی بحالی اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کے حوالے سے بریفننگ
  • سجاول: ڈپٹی کمشنر کا سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری تعمیراتی کام کا دورہ
  • ٹی پی ایل پراپرٹیز منصوبے کا آغاز
  • بیوروکریٹ اور غیر پی ایچ ڈی وائس چانسلرز کی تقرری واپس لی جائے: چیئرمین ایچ ای سی
  • چیئرمین سی ڈی اے کا سرینا، جناح ایونیو انٹرچینج اور ایف ٹین راؤنڈ آباؤٹ منصوبوں کا دورہ، جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت