بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ نے “2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا” کی مناسبت سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں گالا کی پرفامنسز اور تکنیکی جدت طرازی کے مختلف پہلووں کو متعارف کرایا گیا او ر گالا کے میزبان اور اسٹیج ڈیزائن کا باضابطہ اعلان کیا گیا ۔

چائنا میڈیا گروپ کے نائب صدر وانگ شیاؤ چن اور دیگر رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں شرکت کی۔
اس سال کے اسپرنگ فیسٹیول گالا میں نغمے اور رقص، اوپیرا، مارشل آرٹس اور دیگر دلچسپ پروگراموں کا شاندار اہتمام کیا گیا ہے اور ہر شعبے میں جدوجہد کرنے والے عام لوگوں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ اسپرنگ فیسٹیول گالا کے مرکزی کردار بنیں اور نئے سال کا جشن خوشی سے منانے کے لیے پورے ملک کے لوگوں کا ساتھ دیں۔

اس سال کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی بیریئر فری نشریات کے لیے پہلی بار بصارت اور سماعت سے محروم افراد کے لئے اسپیشل ورژنز کو لانچ کیا جائے گا ۔ 28 جنوری کی رات 8 بجے چائنا میڈیا گروپ کا “2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا” سی سی ٹی وی کے مختلف چینلز اور دیگر اہم پلیٹ فارمز
پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی، روسی اور دیگر 82 زبانوں میں سی جی ٹی این (چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک) چینلز دنیا بھر کے 200 ممالک اور خطوں میں 2600 سے زائد غیر ملکی مین اسٹریم میڈیا کو اسپرنگ فیسٹیول گالاکی نشریات کی کوریج اور رپورٹنگ کے لئے اپنے ساتھ شامل کریں گے ۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کی پریس کانفرنس ان کے گلے کی ہڈی بن گئی

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کے عہدے پر چند آخری دن ان کے گلے کی ہڈی بن گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاص طور پر گزشتہ 48 گھنٹے انٹونی بلنکن کے لیے انتہائی متنازع، بے عزتی اور شرمندگی والے رہے۔

انہیں غزہ اور اسرائیلی جنگ پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن ممکنہ طور پر اپنی الوداعی پریس کانفرنس کو یادگار اور اچھا بنانا چاہتے تھے لیکن وہ ان کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن گئی۔

حال ہی میں پریس کانفرنس میں موجود 2 صحافیوں اور ایک خاتون نے غزہ جنگ پر شدید احتجاج کیا اور انٹونی بلنکن کو خوب کھری کھری سنائی۔

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کی پریس کانفرنس کے دوران افرا تفری بھی پھیل گئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پریس کانفرنس میں امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن غزہ میں 15 ماہ کی جنگ کے دوران بائیڈن انتظامیہ کے فیصلوں اور پالیسیوں کا دفاع کر رہے تھے کہ اس دوران صحافی سام حسینی نے بولنا شروع کیا اور خوب کہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل سے لے کر آئی سی جے (انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس) تک ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ اسرائیل نسل کشی اور قتل و غارت کر رہا ہے اور آپ مجھے اس عمل کا احترام کرنے کو کہہ رہے ہیں؟

اس موقع پر یہ معاملہ ختم ہونے لگا تھا تاہم چند لمحوں بعد صحافی خاموش بیٹھا تھا کہ سیکیورٹی اہلکار ان کی طرف آئے اور انہیں وہاں سے زبردستی اٹھانا کر باہر لے جانے لگے۔

صحافی اس دوران کہتے رہے کہ چھوڑو مجھے، مجھے تکلیف ہو رہی ہے، کیا تم اس کو آزاد میڈیا کہتے ہو؟ میرے ساتھ بدتمیزی مت کرو، مگر اہلکاروں نے انہیں گھسیٹا اور اٹھا کر باہر لے گئے۔

اس موقع پر صحافی نے غصے سے امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کو مجرم بھی کہا۔

اس واقعے کے بعد پریس کانفرنس والے کمرے میں خاموشی چھا گئی اور امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے غزہ میں امریکا کی پالیسیوں کا دفاع جاری رکھا۔

انہوں نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے لیے امریکا کی حمایت کا دفاع کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بعد ازاں امریکی وزیرِ خارجہ جیسے ہی اگلے سوال کی طرف بڑھنے لگے تو اس موقع پر ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ جب مئی میں معاہدہ ہو گیا تھا تو پھر آپ غزہ میں بم کیوں برسا رہے تھے؟

اس کے بعد صحافی نے امریکی وزیرِ خارجہ سے کئی سوالات کیے اور انہیں صہیونی قرار دے دیا۔

صحافی زور زور سے پوچھتے رہے کہ آپ نے میرے دوستوں کا قتلِ عام کیوں ہونے دیا؟ آپ نے ان کے گھر کیوں تباہ ہونے دیے؟

اس موقع پر محکمۂ خارجہ کے اہلکار انہیں بھی زبردستی وہاں سے اٹھا کر باہر لے گئے۔

صحافی نے جاتے ہوئے انٹونی بلنکن کو ’نسل کشی کا سیکریٹری‘ قرار دے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کے سسر اور آپ کے دادا اسرائیل کے حمایتی تھے، کیا آپ اسرائیل سے سمجھوتہ کر رہے ہیں؟

صحافی نے یہ بھی کہا کہ آپ نے ہمارے زمانے کے ہولوکاسٹ کو کیوں ہونے دیا؟ آپ کی وراثت کو نسل کشی ہونے پر کیسا لگتا ہے؟

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر روشن چانڈیو و دیگر پریس کانفرنس کر رہے ہیں
  • ہیپی چائنیز نیو ایئر” کی سرگرمیوں کا آغاز
  • ہیپی چائنیز نیو ایئر” کی سرگرمیوں کا آغاز
  • اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل وڈیو دنیا بھر کے مختلف ممالک میں پیش کی گئی
  • امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کی پریس کانفرنس ان کے گلے کی ہڈی بن گئی
  • امریکہ میں چائنا میڈیا گروپ کی ”اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر“کی خصوصی تقریب کا انعقاد
  • امریکا میں چائنا میڈیا گروپ کی ”اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر“کی خصوصی تقریب کا انعقاد
  • سی ایم جی ’’2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا‘‘کی تیسری ریہرسل کا انعقاد
  • صحتمند زندگی اور مفت مشوروں کے لیے گرینڈ ہیلتھ اینڈ فٹنس گالا کے انعقاد کا اعلان