وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے درمیان 2 گھنٹے سے زائد جاری ملاقات ختم ہوگئی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف سے ملاقات کے بعد شہباز شریف جاتی امرا سے واپس روانہ ہوگئے، ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔ 2 گھنٹے سے زائد جاری ملاقات میں اہم سیاسی امور پر غور کیا گیا جبکہ حکومتی اور سیاسی معاملات سے متعلق نواز شریف سے ہدایات لی گئیں۔
وزیر اعظم نے پی ٹی آئی سے جاری مذاکراتی عمل سے متعلق تازہ صورتحال سے سابق وزیر اعظم کو آگاہ کیا جبکہ دونوں نے پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات پر بھی غور کیا۔
ملاقات میں پی ٹی آئی کی جانب سے حکومتی کمیٹی کے علاوہ دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات پر بھی غور کیا گیا۔
گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں بار بار کورم ٹوٹنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو طلب کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق تمام وزرا اور پارٹی کو پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وزیر اعظم سے ملاقات میں کورم ٹوٹنے کا معاملہ اٹھایا تھا۔
پیر کو طلب کیے گئے اجلاس میں شہباز شریف پارلیمانی پارٹی کو حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات پر اعتماد میں لیں گے جبکہ وہ کورم پورا رکھنے اور پارلیمانی بزنس میں شرکت کی ہدایات دیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ملاقات میں شہباز شریف نواز شریف پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
مسلم لیگ(ن) کی اعلیٰ قیادت کا پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات پر غور
لاہور:حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اور تحریری مطالبات پر غور کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف لاہور میں قیام کے دوران جاتی امرا رائیونڈ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی شرکت کی۔
حکمران جماعت کے ذرائع نے بتایا کہ تینوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور پی ٹی آئی سے ہونے والے سیاسی مذاکرات بھی زیرغور آئے۔
اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات کے جواب پر بھی غور کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات 2 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی اور اس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف واپس ماڈل ٹاؤن روانہ ہوگئے۔