کراچی میں 24 جنوری سے سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیش گوئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
کراچی:
شہر میں بلوچستان کی یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،اتوار کوکم سے کم پارہ گذشتہ روز کے مقابلے میں 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا، پیر کو پارہ سنگل ڈیجیٹ(9 ڈگری)ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ منگل کو تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، 24 جنوری سے سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
بلوچستان میں چندروز قبل داخل ہونے والے کمزور شدت کے مغربی سلسلے جبکہ ہفتے کی شب داخل ہونے والے نئے طاقتور مغربی سسٹم کے زیر اثر اتوارکی صبح شہر میں یخ بستہ ہوائیں چلنے کے نتیجے میں سردی کی شدت بڑھ گئی۔
صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت گذشتہ روز کے مقابلے میں 4.
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق پیرکو کم سے کم پارہ دوبارہ سنگل ڈیجیٹ میں 9 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے، جبکہ آئندہ کئی روز تک شہر میں شمال مشرقی/ مشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کی توقع ہے،اس دوران موسم خشک/ راتیں خنک رہنے کا امکان ہے۔
منگل کو شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 40 کلومیٹر تک تجاوز کرسکتی ہے، تیز ہواوں کے سبب شہر کا مجموعی درجہ حرارت (صبح و شام) گرنے کا امکان ہے۔
صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم سرد جبکہ تھرپارکر،لاڑکانہ اور عمر کوٹ میں انتہائی سرد رہ سکتا ہے، بالائی اور وسطی اضلاع میں صبح کے وقت دھند چھانے اور حد نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے گذشتہ روز بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہونے والے نئے مغربی سلسلے کے زیراثر 24 جنوری سے شہر میں سردی بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سردی کی شدت کا امکان ہے
پڑھیں:
کراچی میں یخ بستہ ہوائیں؛ شہر قائد کا موسم کب تک سرد رہے گا؟
کراچی:شہر قائد میں آج بھی یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں جب کہ سردی کی شدت سے متعلق محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت برقرار ہے ۔
شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جب کہ یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت اصل درجہ حرارت سے 2 تا 4 درجے زیادہ محسوس ہورہی ہے۔
آج دُھند کے باعث حدِ نگاہ 2.5 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت26 اور کم سے کم10ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔
شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں میں10سے30کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔