ملتان:

پاکستان نے ملتان میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر منفرد ریکارڈ بھی بنالیا۔

ملتان میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے اسپن باؤلرز نے اپنی گھومتی گیندوں سے کالی آندھی کو چکرا کر رکھا اور مہمان ٹیم کو 127 رنز سے شکست دی۔

پاکستان کا منفرد ریکارڈ

قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ میچ میں سب سے کم گیندوں پر شکست دینے کا منفرد ریکارڈ قائم کیا۔

سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹوٹل 1064 بار بولنگ کروائی گئی اور یہ قومی کرکٹ ٹیم کا سب سے کم گیند بازی کر کے شکست دینے کا ریکارڈ ہے۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 280 رنز بنائے جس میں محمد رضوان اور سعود شکیل کی 100 رنز سے زائد کی پارٹنر شپ بھی شامل ہے۔

دوسری اننگز میں قومی بولر ساجد خان اور نعمان علی نے ویسٹ انڈیز کو 25.

2 اوور میں 137 گیندوں پر چلتا کردیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے 9 وکٹیں حاصل کیں اور یوں میچ صرف 1064 گیندوں پر ہی ختم ہوگیا۔
 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز کو منفرد ریکارڈ ٹیسٹ میچ میں

پڑھیں:

صدر مملکت کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ جیتنے پر مبارکباد

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔

زرائع کے مطابق اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بہترین کھیل پیش کیا۔

صدر نے کہاکہ امید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔

صدر مملکت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے کر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
  • ملتان ٹیسٹ: پاکستانی اسپنرز ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن اڑا کے رکھ دی، مہمان ٹیم کو 127 رنز سے شکست
  • صدر مملکت کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ جیتنے پر مبارکباد
  • صدر اور وزیراعظم کی قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میچ جیتنے پر مبارکباد
  • ملتان ٹیسٹ: پاکستان کی شاندار جیت پر وزیراعظم کی قومی ٹیم کو مبارک باد
  • وزیراعظم شہباز شریف کی قومی کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کامیابی پر مبارکباد
  • ملتان ٹیسٹ : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے دی
  • ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے دی
  • ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دیدی