رواں برس حجاج قربانی کی مد میں کتنا خرچ کریں گے، تفصیلات سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)رواں سال حجاج قربانی کی مدمیں 9 ارب 94 کروڑ 61 لاکھ 50 ہزار روپے خرچ کریں گے۔
ذرائع کےمطابق رواں برس عازمین حج سےقربانی کیلئے55،500 روپےفی کس وصول کیےجا رہےہیں،سرکاری حج اسکیم کے تحت 35 ہزار سے زائد عازمین نے قربانی کی رقم جمع کرادی۔
پاکستان سےرواں برس1لاکھ 79 ہزار210 عازمین سرکاری اور نجی اسکیم کے تحت حج اداکریں گے،89 ہزار605 عازمین سرکاری اسکیم اور اتنے ہی پرائیویٹ اسکیم کےتحت حجازمقدس جائیں گے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان نے چاند پر اترنے کی تیاری شروع کردی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سیف علی خان کے علاج پر کتنے لاکھ خرچ ہوئے؟ انشورنس کمپنی کی تفصیلات سامنے آگئیں
ممبئی : ڈکیتی کے دوران زخمی ہونے والے بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان کی ہیلتھ انشورنس کلیم کی دستاویزات انٹرنیٹ پر لیک ہو گئی ہیں، جس نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، لیلاوتی اسپتال میں زیر علاج سیف علی خان کے علاج کے اخراجات کے لیے تقریباً 35 لاکھ 95 ہزار روپے کا دعویٰ کیا گیا، جس میں سے انشورنس کمپنی "نیوا بپا ہیلتھ انشورنس" نے 25 لاکھ روپے کی ابتدائی منظوری دے دی ہے۔
لیک ہونے والی دستاویزات میں حساس معلومات جیسے پیشنٹ آئی ڈی، کمرے کی کیٹیگری، اور متوقع ڈسچارج تاریخ بھی شامل ہیں، جس پر انٹرنیٹ صارفین نے ان کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
نیوا بپا ہیلتھ انشورنس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا، "ہم مسٹر سیف علی خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ انہیں کیش لیس پری آتھرائزیشن کی منظوری دی گئی ہے، اور علاج مکمل ہونے کے بعد حتمی بل کے مطابق پالیسی کے تحت سیٹلمنٹ کیا جائے گا۔ ہم اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔"
سیف علی خان کو 16 جنوری کی رات اپنے گھر میں چوری کی واردات کے دوران چھری کے وار سے شدید زخمی کیا گیا تھا۔ فوری طور پر اسپتال منتقل کیے جانے کے بعد ڈاکٹروں نے ان کی حالت خطرے سے باہر قرار دی ہے۔ سیف یا ان کے خاندان کی جانب سے دستاویزات لیک ہونے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔