Daily Ausaf:
2025-01-19@18:00:19 GMT

پاکستان نے چاند پر اترنے کی تیاری شروع کردی

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نے چاند پر اترنےکی تیاری شروع کردی۔ مقامی سطح پر چاندگاڑی کے ڈیزائن پر کام کا آغاز تیز کردیا گیا۔

سپارکو اور ادارہ برائے اسپیس ٹیکنالوجی کی کامیابیوں کا سلسلہ برقرار ہے۔ 2024 میں سر کیا تھا چاند کا مدار اب چاند پر گاڑی بھیجنے کو تیار ہے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ 35 کلوگرام وزنی چاند گاڑی ، امپورٹڈ نہیں مقامی طور پر بنائی جا رہی ہے ۔

پاکستان نے گذشتہ سال آئی کیوب قمر نامی سیارہ چاند کے مدار پر بھیجا تھا ۔ اس کامیابی کے بعد ہی ڈیپ اسپیس میں مزید آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔۔۔ چاند پر لینڈنگ کا بڑا معرکہ سر کرنے میں تین سال لگیں گے ۔

ڈپٹی منیجر سپارکو ڈاکٹر یاسر کا کہنا ہے کہ 2028 تک منصوبہ بندی کر رہے ہیں کہ چاند پر اتریں اور اپنی چاند گاڑی چاند پر اتاریں اس کی ڈیزائن اور ڈویلپمنٹ پر کام جاری ہے۔

پروگرام کے مطابق پاکستانی خلائی گاڑی چینی صوبہ حنان کے خلائی اسٹیشن سے روانہ ہو گی اور چاند کے جنوبی حصے پر لینڈ کرے گی۔ اس میں ہر قسم کے سنسر نصب ہوں گے۔ جو چاند کی سطح اور چٹانوں کا مشاہدہ کر سکیں گے۔
مزیدپڑھیں:ٹرمپ نےکرپٹو کرنسی کوائن لانچ کر دیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: چاند پر

پڑھیں:

   امارات نے 2 ارب ڈالر رول اوور کرنے کی تصدیق کردی، اسٹیٹ بینک 

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان حکام کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی طرف سے اپنے ایک ایک ارب ڈالر کے دو ڈپازٹس کے رول اوور کی تصدیق کردی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک حکام کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں رکھے گئے ایک ارب ڈالر کے 2 ڈپازٹس کو مزید ایک سال کیلیے رول اوور کرنے کی تصدیق کی ہے جو جنوری 2025 میں میچور ہورہے تھے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے رواں ماہ کے اوائل میں قرض رول اوور کیے جانے کے بارے میں قوم کو آگاہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے رحیم یار خان میں اپنی ملاقات کی تفصیلات کا اشتراک کیا۔
وزیراعظم کے مطابق ملاقات کے دوران النہیان نے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی، النہیان نے 2 ارب ڈالر کے قرض کی ادائیگی رول اوور کردی ہے جو جنوری میں واجب الادا تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ایک اور کامیابی کی جانب گامزن، مقامی سطح پر تیار سیٹلائٹ کب چاند پر اتاری جائےگی؟
  • چینی خلابازمستقبل قریب میں خلائی سٹیشن سے باہر دوسری سرگرمی انجام دیں گے
  • پاکستان ریلوے نے چینی کمپنی کے تعاون سے مال بردار بوگیوں کی تیاری شروع کر دی
  • پاکستان ریلوے نے مزید 620بوگیوں کی مقامی تیاری کا آغاز کر دیا
  • ہم نے مذاکرات چند اہم وجوہات کی بنا پر شروع کیے، اسد قیصر
  • اسپیس ایکس کا اسٹارشپ پروٹو ٹائپ لانچ کے چند منٹ بعد ہی خلا میں پھٹ گیا
  •    امارات نے 2 ارب ڈالر رول اوور کرنے کی تصدیق کردی، اسٹیٹ بینک 
  • چین کی تائیوان کے لیے گروپ ٹور دوبارہ شروع کرنے کی تیاری
  • ترکیہ: فرغانی اسپیس کمپنی کا پہلا سیٹلائٹ خلا میں پہنچ گیا