مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات پر غور
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
ملاقات کے حوالے سے بتایا گیا کہ قیادت کے درمیان گفتگو کے دوران ملک کی معاشی بدحالی دور کرنے کے لیے حکومت کی کوششیں رنگ لائی ہیں اور مہنگائی کے گراف میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اور تحریری مطالبات پر غور کیا گیا۔ میڈیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف لاہور میں قیام کے دوران جاتی امرا رائیونڈ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی شرکت کی۔ حکمران جماعت کے ذرائع نے بتایا کہ تینوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور پی ٹی آئی سے ہونے والے سیاسی مذاکرات بھی زیر غور آئے۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات کے جواب پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات 2 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی اور اس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف واپس ماڈل ٹاؤن روانہ ہوگئے۔
بعد ازاں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات میں اہم سیاسی و قومی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال ہوا اور وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال سے آگاہ کیا اور اہم امور پر مشاورت کی۔ ملاقات کے حوالے سے بتایا گیا کہ قیادت کے درمیان گفتگو کے دوران ملک کی معاشی بدحالی دور کرنے کے لیے حکومت کی کوششیں رنگ لائی ہیں اور مہنگائی کے گراف میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے مہنگائی میں کمی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شہباز شریف نواز شریف پی ٹی آئی مسلم لیگ
پڑھیں:
پی ٹی آئی سے مذاکرات میں ملکی مفاد سامنے رکھا جائے، نوازشریف کی وزیراعظم کو ہدایت
پی ٹی آئی سے مذاکرات میں ملکی مفاد سامنے رکھا جائے، نوازشریف کی وزیراعظم کو ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو پی ٹی آئی سے مذاکرات میں ملکی مفاد کو سامنے رکھنے کی ہدایت کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی۔جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے ملکی سیاسی صورتحال اور پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے کہا کہ ملک کے لئے ہم سب کو اکٹھا ہو کر چلنا ہوگا
انہوں نے وزیر اعظم کو ہدایت کی کہ مذاکرات میں ملکی مفاد کو سامنے رکھا جائے۔ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہبازشریف نے اب تک ہونیوالے مذاکرات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا، شہباز شریف نے بریف کیا کہ ملکی معاشی حالات بہتر ہوگئے، حالات مثبت سمت میں جا رہے ہیں۔