پی ٹی آئی ایک طرف ڈیل سے انکاری، دوسری طرف منتیں کرتی ہے، رانا تنویر حسین WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز

نارنگ منڈی(آئی پی ایس )وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک طرف این آر او اور ڈیل سے انکاری، دوسری طرف منتیں کرتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پیشہ ور کرپٹ ہے، 190 ملین پاونڈ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس، یہی فیصلہ متوقع تھا، کسی کے جرائم کی معافی نہیں، جو کچھ غلط کیا اس کی بھی سزا ہوگی۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ ساڈی گل ہوگئی اے کا تاثر پی ٹی آئی کی ذہنی کیفیت عیاں کرتا ہے، پہلے کہتے تھے ہم حکومت سے نہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کریں گے، اب حکومت کے ترلے جاری ہیں۔

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کا کہنا تھا کہ ریلیف قانون اور اصول کے مطابق ملے گا، چالاکیاں نہیں چلیں گی، پی ٹی آئی ذہنی طور پر کلیئر نہیں مقصد سانوں معافی دیو ہے۔انہوں نے کہا کہ نہ این آر او نہ کوئی ڈیل، کارکنوں کی تسلی کے لیے پی ٹی آئی خود ہی باتیں بناتی ہے، سیاسی استحکام معاشی ترقی کا ضامن ہے، اگر فتنہ انگیزی، شرانگیزی اور دہشت گردی نہ ہوتی تو ملک اب سے دس گنا زیادہ آگے چلا جاتا۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہم مزید معاشی ترقی اور بہتری کی طرف جا رہے ہیں، 10 ماہ میں انتہائی بگڑے حالات بہتر کرنا وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی محنت کا ثمر ہے۔وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے کہا کہ ہم آزاد ملک اور ہمارا اپنا نظام ہے، امریکی انتظامیہ تبدیلی کا ہم پر کوئی اثر نہیں، اسمبلی فلور پر میری تقاریر اور احتساب عدالت جج کا فیصلہ اصول اور قانون پرمبنی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر پی ٹی آئی

پڑھیں:

پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رانا ثناء اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا۔جیو نیوز کے پروگرام میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جمہوریت ڈیڈلاک سے نہیں ڈائیلاگ سے آگے چلتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو لکھ کر دینے کو تیار ہیں کہ زیر سماعت کیسز میں حکومت کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا، سیاسی مذاکرات سیاسی جماعتوں کے لیول پر ہی پونے چاہئیں، اس کے سوا کوئی اور آپشن نہیں ہے۔

35 سال کی عمر میں پہلی بار کوکا کولا کا ذائقہ چکھنے والے شخص نے کین کھولا تو کیسی بدبو محسوس کی؟

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پوری دنیا نے بانی پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ لیا، عطا تارڑ
  • سندھ کے مفاد پر سمجھوتا نہیں کرینگے،ناصر حسین شاہ
  • وفاقی وزیر رانا تنویر حسین چیمبر آف کامرس لاہور میں صنعتکاروںو تاجروں سے گفتگوکررہے ہیں
  • وزیراعظم کا بس ہو تو صبح ہی آپ کو بجلی مفت دینے لگ جائیں‘رانا تنویر حسین
  • پی ٹی آئی کا مذہب کارڈ استعمال کرنا افسوسناک ہے،عطا تارڑ
  • پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا: رانا ثنا اللہ
  • پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا، رانا ثناء
  • حکومت معیشت کی بہتری کے دعوے کرتی ہے تو بتائیں کہ وسائل کہاں سے آئے، مولانا فضل الرحمان
  • 190 ملین پاؤنڈ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ ہے، عطاتارڑ