مریم اورنگزیب کو وزارت ٹورازم آرکیالوجی اور میوزیمز کا اضافی چارج تفویض
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
مریم اورنگزیب کو وزارت ٹورازم آرکیالوجی اور میوزیمز کا اضافی چارج تفویض WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو وزارت ٹورازم آرکیالوجی اور میوزیمز کا اضافی چارج دے دیا گیا،وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی منظوری کے بعد ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کووزارت سیاحت، آرکیالوجی اور میوزیم کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے،اس سلسلے میں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔واضح رہے مریم اورنگزیب کے پاس اس وقت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ماحولیات اور جنگلات کے محکمے بھی ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب کا اضافی چارج
پڑھیں:
دوسروں کو چور چور کہنے والے پر کرپشن ثابت ہو گئی: مریم اورنگزیب
ویب ڈیسک: پنجاب کی سینئر وزیر و رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دوسروں کو چور چور کہنے والے پر کرپشن ثابت ہو گئی، عمران خان نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی کی۔
لاہو رمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ عدالت نے کیا ہے ن لیگ نے نہیں، 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے میں کوئی ابہام نہیں، بانی پی ٹی آئی مکافات عمل کا شکار ہیں، دوسروں کیلئے گڑھا کھودنے والاخود اس میں گر گیا۔
حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں کی رہائی کا شیڈول
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نےاین سی اے کو خط لکھا، این سی اے نے اس خط پر تحقیقات شروع کیں، دوسروں کی کردارکشی کرنیوالے نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن کی، کسی کے پرائیویٹ پیسے پر کابینہ منظوری نہیں دیتی، بانی پی ٹی آئی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، عمران خان سب سے بڑے چور ثابت ہو گئے، عوام ان کی اصل حقیقت جانتے ہیں۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو فیصلے پر حیرانی نہیں ہوئی کیونکہ انہوں نے لوٹ مارکی ہے، آپ کوکرپشن کی وجہ سے سزامل چکی ہے، یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، انہیں چاہیے کہ اپیل میں نہ جائیں، القادر یونیورسٹی حکومتی تحویل میں آچکی ہے، القادر یونیورسٹی کو بہترین تعلیم کا ذریعہ بنائیں گے۔
جہلم کے جنگل میں آگ، فائر بریگیڈ گاڑیاں پہنچنا نا ممکن
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نوازشریف کوبیٹےکی کمپنی سےتنخواہ نہ لینے پر ہٹایا گیا، نوازشریف پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں تھا، تمام تر کوششوں کے باوجود نوازشریف پر کرپشن ثابت نہیں ہو سکی، مسلم لیگ ن کی قیادت نے حوصلے سے جبر کا سامنا کیا، ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، ہرتختی پرنوازشریف کا نام ہے۔