خیبر پختونخوا حکومت کا کُرم میں شرپسندوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
پشاور میں اعلیٰ سطح اجلاس کے بعد ترجمان خیبر پختونخوا حکومت کا کہنا تھا کہ شرپسند امدادی سامان کے قافلوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں، متاثرہ علاقوں کے عوام کی رہائش کیلئے بہترین متبادل انتظامات کیے گئے ہیں۔ اُنکا کہنا تھا کہ عوام تعاون کریں، حکومت جلد شرپسندوں کا خاتمہ کرکے علاقے میں امن بحال کر دیگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع کُرم کے متاثرہ علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ پشاور میں اعلیٰ سطح اجلاس کے بعد ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ خدشہ ہے کہ امن پسند لوگوں کے درمیان کچھ شرپسند گھس گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جلد شرپسندوں کا خاتمہ کرکے علاقے میں امن بحال کرے گی، شرپسندوں کے خلاف کارروائی ناگزیر ہوچکی۔ ترجمان خیبر پختونخوا حکومت نے مزید کہا کہ شرپسند امدادی سامان کے قافلوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں، متاثرہ علاقوں کے عوام کی رہائش کے لیے بہترین متبادل انتظامات کیے گئے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ عوام تعاون کریں، حکومت جلد شرپسندوں کا خاتمہ کرکے علاقے میں امن بحال کر دے گی۔ بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ صوبائی حکومت 3 ماہ سے کرم میں امن بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے، ڈپٹی کمشنر پر قاتلانہ حملہ کیا، امدادی سامان کے قافلوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جلد شرپسندوں کا خاتمہ کرکے علاقے میں امن بحال کردے گی، علاقے کے عوام امن چاہتے ہیں اور امن معاہدے کا احترام اور پاسداری کرتے ہیں۔ دوران اجلاس چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، سول اور پولیس افسران موجود تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حکومت جلد شرپسندوں کا خاتمہ کرکے علاقے میں امن بحال خیبر پختونخوا حکومت کہا کہ
پڑھیں:
وفاقی حکومت کا پانچ سال سے معطل خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ
پشاور:وفاقی حکومت نے پانچ سال سے معطل خوشحال خان خٹک ایکسپریس ریل گاڑی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریل گاڑی 24 اپریل کو پشاور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی، 5 سال قبل کورونا وبا کے باعث خوشحال خان خٹک ریل گاڑی بند کردی تھی، وفاقی حکومت نے خوشحال خان خٹک سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ہدایات پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور انعام اللہ نے پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا، انہوں نے خوشحال ایکسپریس کی بحالی مسافروں کے لیے دستیاب سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا۔