کمالیہ میں وسیع پیمانے پر سرسوں کی فصل کاشت
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
کمالیہ: کمالیہ میں وسیع پیمانے پر سرسوں کی فصل کاشت کی گئی ہے سرد موسم میں سرسوں کا ساگ مہمان نوازی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے شہری اپنے عزیز اور رشتہ داروں کو تحفے میں بھیجتے ہیں ۔
زرائع کے مطابق کمالیہ میں سرسوں کی فصل وسیع رقبے پر کاشت کی جاتی ہے اور سرسوں کا ساگ بطور مہمان نواز ی اور تحفہ میں دینے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔
اس کے علاوہ سردی کے موسم جب گھر سے نکلنے کو دل بھی نہیں کرتا وہیں پر سرسوں کے پیلے پیلے پھول ماحول کو خوبصورت بناتے ہیں ۔
سردیوں کا موسم ہو اورسرسوں کا ساگ نہ ہو، گاں دیہاتوں میں توایسا ممکن نہیں لیکن اب شہروں میں بھی اس ساگ کو نہایت ذوق و شوق سے کھایا جاتا ہے۔
پنجاب کی اصل پہچان سرسوں کے ساگ اور مکئی کی روٹی سے بہتر اور کوئی نہیں، اس سوغات میں ذائقہ، غذائیت اور رنگ کی بہتات ہے بالکل پنجاب کے لوگوں کی طرح، جو کہ سردیوں اور بہار کی سوغات ہے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
عمران نیب کے کالے قانون کا شکار ہوئے، این آر او دیتے تو آج انہیں بھی مل جاتا، شاہد خاقان
اسلام آباد: سینئر سیاستدان اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نیب کے کالے قانون کا شکار ہوئے ہیں، وہ این آر او دیتے تو آج انہیں بھی این آر او مل جاتا، پی ٹی آئی نے خود بھی نیب کے کالے قانون کا سہارا لیا تھا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ محمود خان اچکزئی اور پی ٹی آئی کے رہنما میرے پاس آئے تھے، ملاقات میں ہوئی گفتگو پر اپنے رہنماؤں سے بات کروں گا، ملکی مسائل کا حل صرف آئین کی پاسداری میں ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پہلے بھی نیب کے کالے قانون پر بات ہوئی تھی، پہلے پی ٹی آئی نے نیب قانون سے متعلق ہماری بات نہیں مانی، آج بانی پی ٹی آئی عمران خان نیب قانون کا شکار ہوئے ہیں، وہ این آر او دے دیتے تو آج انہیں بھی این آر او مل جاتا، پی ٹی آئی نے خود بھی نیب کے کالے قانون کا سہارا لیا تھا۔
حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کے حوالے سے سابق وزیراعظم نے کہا کہ مذاکرات کے لیے دونوں فریقوں کا ایجنڈا ہونا چاہیئے، دونوں جماعتوں کو پارلیمان میں بات کرنا چاہیئے تھی، مذاکرات میں ملکی مفاد نظر نہیں آتا، مجھے معاملات حل ہوتے نظر نہیں آرہے۔