پتوکی تھانہ صدر پتوکی کے علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں شہری قیمتی سامان سے محروم
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
پتوکی : پتوکی تھانہ صدر پتوکی کے علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں شہری قیمتی سامان سے محروم پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔
زرائع کے مطابق چند ماہ سے تھانہ صدر پتوکی کے علاقوںمیں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے ـ
الرحمن سٹی میں نامعلوم چور مسجد کے باہر سے شہری آصف افتخار کی موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئےـ
دریں اثناء حبیب آباد میں سرکاری ویٹرنری ہسپتال سے نامعلوم چور واٹر پمپ، ہیٹر اور پائپ چوری کرکے لے گئے ـ
ادھر جھیڈو چک نمبر36کے قریب واقع شمس ٹاون پراپرٹی دفتر سے نامعلوم چور موٹر پمپ، سیمنٹ ، بیٹری سمیت دیگر سامان لے اڑے تھانہ صدر پتوکی پولیس نے متاثرہ شہریوں کی الگ الگ تحریری درخواستوں پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
گھارو میں ڈاکو راج موٹر سائیکل چھین لی گئی
گھارو (نمائندہ جسارت) گزشتہ رات گل بہار شادی ہال کے سامنے عزیز جوکھیہ سے 2 نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھین لی۔ عزیز جوکھیہ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ سلطان ملاح ہوٹل والے سے بچے کو گھر چھوڑنے کے لیے موٹرسائیکل مانگ کر لایا تھا اور بچے کو گھر پر چھوڑ کر واپس ہوٹل جا رہا تھا کہ گل بہار شادی ہال کے قریب 2 نامعلوم نقاپ پوش ڈاکوؤں نے اسلحہ دکھا کر روک لیا اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔