خیبر پختونخوا حکومت کا ضلع کرم میں شر پسند عناصر کے خلاف بلاتفریق سخت کارروائی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع کرم میں امن و امان کی تازہ ترین سنگین صورت حال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے شر پسند عناصر کے خلاف بلاتفریق سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس کے لیے متاثرہ علاقوں کے عوام کو رہائش کے لیے متبادل جگہ منتقل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
اتوار کو ترجمان صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے مطابق ضلع کرم کی تازہ ترین صورت حال پر خیبر پختونخوا کی انتظامیہ کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، آئی جی پولیس کے علاوہ دیگر سول و پولیس افسران شریک ہوئے۔
اجلاس کے بعد ترجمان صوبائی حکومت خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ اجلاس میں ضلع کرم میں امن و امان کو خراب کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ریاست پر امن عناصر کے ساتھ کھڑی ہے اور ظالم اور شر پسند عناصر کو اب ہر قیمت پر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔متاثرہ علاقوں میں موجود چند شرپسندوں کے خلاف کارروائی ناگزیر ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امن معاہدے پر قانون اور پشتون روایات کے مطابق عملدرآمد کرایا جائے گا۔ شرپسندوں کے خلاف کاروائی میں پولیس اور سول انتظامیہ کی مدد کے لیے سیکیورٹی فورسز بھی اپنی مدد فراہم کریں گی۔
ترجمان کے مطابق حکومت کو خدشہ ہے کہ امن پسند لوگوں کے درمیان کچھ شرپسند گھس گئے ہیں۔ امن پسند لوگوں کو نقصان سے بچانے کے لیے انہیں شرپسندوں سے الگ کرکے کارروائی کی جائے گی۔ متاثرہ علاقوں کے عوام کے لیے رہائش کے بہترین متبادل انتظامات کیے گئے ہیں۔
حکومتی ترجمان نے کہا کہ حکومت دونوں فریقین سے درخواست کرتی ہے کہ اپنے درمیان موجود شرپسندوں کی نشاندہی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کریں۔ خیبر پختونخوا حکومت گزشتہ 3 مہینوں سے کرم میں پرامن طریقے سے امن بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق گرینڈ جرگے کے ذریعے پشتون روایات کے مطابق امن معاہدہ کیا گیا، کرم میں چند شرپسند عناصر نے اس امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کی، شرپسندوں نے ڈپٹی کمشنر پر قاتلانہ حملہ کیا، جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔
ترجمان کے مطابق شرپسند عناصر سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور امدادی سامان کے قافلوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کریں، حکومت جلد ہی متاثرہ علاقوں سے شرپسندوں کا خاتمہ کرکے علاقے میں امن بحال کر دے گی۔
حکومتی ترجمان نے مزید بتایا کہ کے پی کے حکومت نے امن معاہدے کے مطابق امن بحال کرنے کی پوری کوشش کی ہے، کرم کے عوام امن چاہتے ہیں اور امن معاہدے کا احترام اور پاسداری کرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امن ایجنسی ترجمان چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شرپسند ضلع ضلع کرم کارروائی کرم کے پی کے معاہدہ نشاندہی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایجنسی چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کارروائی کے پی کے معاہدہ نشاندہی ترجمان کے مطابق خیبر پختونخوا متاثرہ علاقوں امن معاہدے عناصر کے کے خلاف کے لیے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارش اور برفباری کا امکان، پی ڈی ایم اے کی احتیاطی تدابیر جاری
پی ڈی ایم اے کے مطابق، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ سمیت مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں آج 18 جنوری سے گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور یہ سلسلہ 21 جنوری تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ سمیت مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری متوقع ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی اور بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ بارش کے دوران بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں، سائن بورڈز، اور بل بورڈز سے دور رہیں۔
حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حساس اضلاع میں مقامی آبادی کو ان ہدایات سے آگاہ کرنے کے لیے پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں گے۔ پی ڈی ایم اے نے سیاحوں کو تاکید کی ہے کہ وہ موسمی حالات اور سڑکوں کی بندش کے پیش نظر سیاحتی مقامات کا رخ کرنے سے پہلے معلومات حاصل کریں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن سے رابطہ کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں موسم کی یہ پیشگوئی زندگی کے معمولات پر اثر ڈال سکتی ہے، لہذا عوام سے اپیل ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔